یوکے کی
مانچسٹر ریجن اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا
بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 اکتوبر 2020ء کو یوکے کی مانچسٹر ریجن اور کابینہ
نگران اسلامی بہنوں کابذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے ریجن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور کارکردگی شیڈول وصول کرنے اور نمبر دینے کے نظام میں بہتری لانے
کا ذہن دیا نیز کارکردگی کے متعلق اسلامی بہنوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ضلع خوشاب نور پور
تھل کے گاؤں اوبھل میں مدنی مرکز فیضان
مدینہ کے قیام کے لئے تعمیراتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔
پچھلے دنوں نگران میانوالی زون محمدزاہد عطاری
نے تعمیراتی پراجیکٹس کا وزٹ کیا اور اس
حوالے سے ذمہ داران سے مدنی مشورے کئے۔
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 11 اکتوبر 2020ء کویوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا یوکے
کی تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ
بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں 6
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے کی
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز بہتر کارکردگی پر حوصلہ
افزائی کی۔ ڈیلی کلاس کے حوالے سے ریجن نگران اسلامی بہنوں کو اپ ڈیٹ کیا گیا اورتربیتی
مدنی پھول بیان کئے گئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام A,1ٹیوشن
اکیڈمی نور پور تھل ضلع خوشاب میں مدنی
حلقہ ہوا جس میں ٹیوشن کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ نگران میانوالی زون محمد زاہد
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 10 اکتوبر2020ء کو کراچی ریجن
مشاورت اور پاک سطح کورسز ذمہ دارشعبہ مدرستہ المدینہ بالغات اسلامی بہن نے مدنی
مشورہ کیا جس میں سرجانی و نیو کراچی کابینہ
کی شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ داران نے شرکت کی۔
ریجن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے علم کے
فضائل پربیان کیا،ذمہ داران کو اپنااور مدرسات کا جلد ناظرہ ٹیسٹ دلوانے کاذہن دیاگیا،مدرستہ
المدینہ میں تفتیش کےنظام کوبہتر کرنے کے حوالے سے مشورے دیئے گئے،اپنی نگران اور
ماتحت سے رابطےمضبوط رکھنے کی ترغیب دلائی گئی، مدرستہ المدینہ بالغات میں اضافہ
کرنے کیلئےمدنی پھول پیش کئے گئے۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام آئرلینڈ (Ireland )ریجن میں آن لائن
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اعلیٰ حضرت کا تصو ف
“کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ ربیع الاوّل میں
خوب تقسیم رسائل کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع
کے آخر پر دعا بھی کی گئی۔
دعوت اسلامی کے تحت 10 اکتوبر 2020ء کو الحسین
اکیڈمی، نور پور تھل ضلع خوشاب میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
اہل علاقہ نے شر کت کی۔ نگران زون میانوالی محمد زاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
پاک مشاورت
ذمہ دار اسلامی بہن کا ریجن اور کورسز کی پاک تا ریجن زمہ دار اسلامی
بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن اور کورسز کی پاک تا ریجن زمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس
میں شعبے کے حوالےسے متفرق کام سمجھائے۔
دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ اور تقسیم
رسائل کے زیر اہتمام 12 اكتوبر2020ء کو یوکے برمنگھم (Birmingham)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ربیع النور سے متعلق کتب
و رسائل عوام تک پہنچانے کا اور رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا نیز شعبے کے مدنی
کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری
لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
فیضان مدینہ فیصل آباد کی برانچ میں ملک بھر کےتعلیمی
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے
زیر اہتمام 11 اکتوبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد کی برانچ میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں ملک بھر کے تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔ اراکین مجلس فیضان آن
لائن اکیڈمی عرفان عطاری مدنی اور علی عطاری مدنی نے تعلیمی و تفتیشی نظام میں جدت
لانے اور کئی اہم امور پر مفید نکات فراہم کئے۔ مدنی مشورے میں شرکا کی جانب سے
ہونے والے سوالات کے جوابات دیئےجبکہ اراکین مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس
عطاری مدنی اور عمران عطاری مدنی نے شرکا کو اپنے مدنی پھول بیان کئے۔
فیضان مدینہ گجرات میں جاری فیضان آن لائن اکیڈمی کی
تعمیراتی کاموں کا جائزہ
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن
اکیڈمی کے اراکین نے مدنی مرکز فیضان مدینہ گجرات میں جاری فیضان آن لائن اکیڈمی
کی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اراکین مجلس نے فیضان مدینہ میں موجود ذمہ داران
سے سیلنگ کےحوالے سے مشاورت کی اور کارپینٹر، انجینئر اور ٹھیکیدار سے کام کروانے
کے متعلق گفتگو کی جبکہ تعمیرات جلد مکمل کروانے کے حوالے سے اہداف طے کئے۔