دعوت اسلامی کی مجلس  کفن دفن کے تحت 10اکتوبر 2020ء بروز ہفتہ فیصل آبادبھلوال کوٹ مومن بھاگٹانوالہ   میں کفن دفن پریکٹیکل اجتماع ہوا جس میں کوٹ مومن بھاگٹانوالہ   کے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی شیر سلطان عطاری رکن کوٹ مومن کابینہ مجلس کفن دفن نے حاضرین کے درمیان غسل میت دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیااور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سیکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا نیز مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت اور کفن دفن کی اہمیت اور اس کو سیکھنے کیلئے مجلس کفن دفن کے ساتھ معاونت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر اختیار کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ:سیف اللہ عطاری مدنی نگران کوٹ مومن کابینہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات اوراد عطاریہ کے تحت پچھلے دنوں فیضان مدینہ ڈیرہ اللہ یار میں بستہ ذمہ داران کا دہرائی اجتماع ہوا جس میں ڈیرہ اللہ یار زون کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی حاجی آصف عطاری نگران مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ نے مشورے میں بستوں کی مشاورت مکمل کرنے ، بستوں کا جائزہ لینے ، بستوں پرحاضری کی پابندی کرنے، بستوں سے منسلک اسلامی بھائیوں کی ڈیٹا انٹری کرنے،مدنی بہاریں جمع کرنے،گھریلو صدقہ بکس اور مدنی عطیات بڑھانے، مدنی کاموں میں عملی طور پر شریک رہنے جیسے کئی امور کے متعلق شرکا کی تربیت کی ۔( رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال   کے زیر اہتمام 12 اکتوبر2020 ء کو اسکاٹ لینڈ( Scotland )میں نیک اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے نیک اعمال کرنے کا آسان طریقہ سمجھایا نیز اپنے اعمال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔


12 اکتوبر کوصوبائی وزیر سندھ انفارمیشن ٹیکنالوجی نوابزادہ  تیمور تالپر کی یوم رضا کے موقع پر فیضان مدینہ کنری آمد ہوئی۔

رکن کابینہ مجلس رابطہ جنید شاہ جیلانی نے مجلس آئی ٹی کا تعارف پیش کیا اور جلوس میلاد اور مدنی مرکز کراچی آمد کی دعوت پیش کی۔ ذمہ داران نے انہیں امیر اہل سنّت کی مایہ ناز تصنیف نماز کے احکام پیش کی۔


12 اکتوبر کی شب مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ میں دستارفضیلت اجتماع منعقد ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی رفیع عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

اس اجتماعِ پاک میں مذکورہ بالا شخصیات نے شرکت کی:

٭سید سجاد گیلانی (ڈسٹرکٹ آفیسراوکاڑہ DHO٭اشرف خاں سوہنا (سابق صوبائی وزیر)، ٭چوہدری سلیم صادق(سِٹی صدر پاکستان تحریکِ انصاف) ٭مہر عبدالستار (جنرل سیکرٹری انجمن مزارعین پنجاب)، ٭فیضان گجر (سٹی نائب صدر تحریکِ انصاف اوکاڑہ)، ٭ اصغر خان (چیرمین مارکیٹ کمیٹی غلہ منڈی اوکاڑہ)، ٭ راؤ نعمان اکرم ( چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی اوکاڑہ) ، ٭آصف گجر (انفارمیشن سیکرٹری اوکاڑہ)، ٭چوہدری بابر (چیئرمین مارکیٹ کمیٹی رینالہ)، ٭وسیم چوہدری ( یوسی چیئرمین)، ٭ منیب الحق (ایم پی اے)، ٭ چوہدری حبیب اللہ (صدر غلہ منڈی اوکاڑہ) ٭چوہدری سُلطان محمود گجر ( صدر پراپرٹی ایسوسی ایشن ضلع اوکاڑہ)، ٭ذیشان کمبوہ (یوتھ رہنما پی۔ٹی۔آئی) ، ٭سادات علی (ایڈوکیٹ)، ٭عباس علی جٹ (نمائندہ آپ نیوز کونسلر اوکاڑہ)، ٭میاں احمد بوٹی (چیئرمین کنگ نیوز چینل)۔


12 اکتوبر کو لودھراں میں دعوت اسلامی کے وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فاروق قمر سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و دنیاوی اور سماجی خدمات سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔


دعوتِ اسلامی کی  مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے سندھ سیکرٹریٹ کا 12 اکتوبر کو دورہ کیا۔ ذمہ داران نے اس دوران محمد نواز شیخ (سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ )، محمد ندیم عطاری (ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ)، شمس الدین شیخ (ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) ، سید محبوب علی (ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ ڈیپارٹمنٹ) سمیت دیگر اسٹاف ممبرز سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و دنیاوی اور سماجی خدمات سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ افسران نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ان افسران کو 16 اکتوبر کے مدنی قافلے کی دعوت دی بھی گئی۔ 


12 اکتوبر کو لودھراں میں دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کےذمہ دار فداعلی عطاری نے  نگرانِ زون دعوت اسلامی سادات رضا عطاری،قاری محمداسمٰعیل عطاری اور مزمل عطاری کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فاروق قمر سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و دنیاوی اور سماجی خدمات سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13 اکتوبر 2020ء کو سندھ کے شہر سیہون شریف کالج روڈ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں عرس اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ اور جامعۃ المدینہ کے افتتاح کےسلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو جامعۃ المدینہ میں اپنےبچوں کا داخلہ کروانے کا ذہن دیا۔

بیان کے بعد رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے جامعۃ المدینہ کا افتتاح کیا۔


12 اکتوبر کو لودھراں میں دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کےذمہ دار فداعلی عطاری نے  نگرانِ زون دعوت اسلامی سادات رضا عطاری،قاری محمداسمٰعیل عطاری اور مزمل عطاری کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر عمران قریشی سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و دنیاوی اور سماجی خدمات سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 اکتوبر 2020ء بعد نماز عشاء  مدینہ بازار شنگھائی روڈ چونگی امرسدھو لاہور کی جامع مسجد نور میں ”محافل نور“ بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس محفل میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔ گرد و نواح کے تمام عاشقان رسول اس محفل پاک میں شرکت فرماکر اپنے قلوب کو منور کریں۔


ملتان ریجن میں ڈاکٹر ارشد اوستو عطاری کے بڑے بھائی LNH کے ڈاکٹر انعام اللہ اوستو کا کراچی میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ جیکب آباد میں ادا کی گئی۔

اس موقع پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی ان کے گھر پہنچے اور مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا و فاتحہ خوانی کی۔

علاوہ ازیں رابط ڈسٹرکٹ جیکب آباد کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ بھی ہوا جس میں رابطہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار اور ڈویژن نگران کی موجودگی میں تین رکنی رابطہ مجلس بنائی گئی۔ ذمہ داران کو رابطے کے مدنی پھول، شخصیات سے ملاقات کا طریقہ بیان کیا اور اہداف دیئے گئے۔

رابطہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار کی ذمہ داری پر سید پیرل شاہ عطاری ( بیورو کریسی انتظامیہ) ،حاجی محمد قاسم عطاری (سیاست دان) اور بشیر احمد عطاری ( پولیس آفیسر) کا تقرر کیا گیاہے۔