یوم
دعوت اسلامی کے سلسلے میں یوکے کی مانچسٹر (Manchester)ریجن
میں دو مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں گریٹر مانچسٹر کابینہ کے علاقے راچڈیل کی تقریباً
90اور لانکشائر کابینہ کے علاقے اکرنگٹن کی65 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو امیر اہل
سنت کے احسانات، دعوت اسلامی کی کامیابی کے بارے میں بتایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی
ترغیب دلائی۔
یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈزکابینہ میں یوم دعوت
اسلامی کے سلسلےسنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ
مڈلینڈز (West Midlands)کابینہ میں یوم دعوت اسلامی کے
سلسلےسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں کم و بیش 63 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کی دنیا
بھر میں خدمات کو سراہتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کے حوالے سے اہم نکات
پیش کئے نیز نرمی اور دلجوئی کو اپناتے ہوئے دعوت اسلامی کے کام کو مزید بہتر بنانے اور بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
اسکاٹ
لینڈ ریجن میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام اسکاٹ لینڈ (Scotland) ریجن میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن سطح
کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے کا ذہن دیا نیز زیادہ
سے زیادہ اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے
وابستہ کرنے کا ذہن دیا۔
کینیڈاکے شہرتھورن کلف میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کاانعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈاکے
شہرتھورن کلف (
Thorncliffe) میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کاانعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دعوت اسلامی نے ”خاتونِ
جنت کی عظمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈاکے
شہرمونٹریال میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈاکے
شہرمونٹریال(
Montreal) میں بذ ریعہ
انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 21 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اپنے اندر نرمی پیدا کرنے، دوسروں کے ساتھ حسنِ اخلاق سے پیش آنے اور نیک اعمال کرنے کی
ترغیب دلائی۔
کینیڈاکے
مختلف شہروں میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کینیڈاکے مختلف شہروں( Thorncliffe, Brampton) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقادجن میں کم و بیش 68 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے ”دعوت اسلامی اور امیراہل سنت کی قربانیاں“ کے موضوع پر بیانات
کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ دو گھنٹے دینی کاموں میں صرف کرنے، نیک اعمال کا
رسالہ پُر کرنے اور ہر ماہ رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا
میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور سافٹ وئیر پر رسالہ کارکردگی
وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز اسلامی
بہنوں کو شرعی پردہ /نقاب والا برقع/ حجاب والا برقع کی ترغیب دلانے کے اہداف دیئے
گئے اور September
کا ماہنامہ فیضان مدینہ پڑھنے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے اور پڑھ کر اپنے
تاثرات دینے کا ذہن بھی دیا گیا۔
پاکستان سطح
کی ذمہ داراسلامی بہن کا پروفیشنلز اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت پاکستان
ذمہ داراسلامی بہن کا پروفیشنلز اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ
ہوا جس میں پروفیشنلز کی اسپیشل ٹیم بنا ئی گئی ۔تاکہ شعبہ تعلیم کادینی کام بہتر انداز سے بڑھایا جا سکے۔اس ٹیم میں اسکول،کالجزاور ہسپتالوں سے تعلق رکھنے والی اسلامی بہنوں کوشامل کیا گیا ہے۔مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں
کو شعبہ جات میں دینی کام کرنے سے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔
یومِ دعوت اسلامی کے موقع پرشعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے سیشن کی مدنی خبر
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت پروفیشنلز، پرنسپلز، ٹیچرز، اسٹوڈنٹس و
اورلیڈی ڈاکٹرز کے درمیان آن لائن سیشن
بنام شُکریہ عطار کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 80 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامی نےدینی تحریک دعوت اسلامی کی 40 جدوجہد کو پریزن ٹیشن کے
ذریعے بیان کیا۔اس کےعلاوہ اسلامی بہنوں کو
دعوت اسلامی سے منسلک ہونے کے واقعات بنام success stories
انڑویو/سٹوری کی صورت میں بیان کیا۔ آخر
میں امیرِاہلِ سنت علامہ مولانا محمد
الیاس عطار قادری رضوی دامت
برکاتہ العالیہ
کی سیرت بطور بہترین لیڈر اور آپ کے بارے میں اہل علم کی آرا کا بیان سیگمنٹ ’’اہل
نظر نے مانی عطار کی فراست‘‘ کے ذریعے کی گئیں۔ مزید ایک مدنی منی ’’دعوت اسلامی
کمپیوٹر‘‘بھی شامل تھی۔ساتھ ہی اسلامی بہنوں کو عملاً دعوت
اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے
کی ترغیب دلائی۔اسلامی بہنوں نے دعوت
اسلامی کی جدو جہد ودینی کام کو سراہتے
ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔اس سیشن میں عالمی و پاکستان مشاورت کی ذمہ داراسلامی
بہنوں نے بھی شرکت کی۔ آخر میں عالمی سطح
شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے دعا کروائی۔
راولپنڈی اسلام آباد زون دارالسنہ
کے مدنی عملے کی اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے تحت راولپنڈی اسلام آباد
زون میں پاکستان نگران اسلامی
بہن نے دارالسنہ کے مدنی عملے کی اسلامی
بہنوں کامدنی مشورہ لیا جس میں زون سطح ذمہ دار نے شرکت کی ۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو شعبےکےتحت ہونےوالےدینی کاموں میں بہتری
لانےکےحوالے سے نکات بتائےنیز دار السنہ للبنات کےتحت ہونے والے کورسز میں زیادہ
سے زیادہ اسلامی بہنوں کی تعداد
بڑھانےکےحوالے سے مدنی پھول دیئے۔
پاکستان
کے شہرراولپنڈی کی کینٹ کابینہ اڈیالہ روڈ میں مدنی مشورےکاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت پاکستان کے شہرراولپنڈی کینٹ
کابینہ اڈیالہ روڈ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون مشاورت سمیت کابینہ
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے’’ عاجزی ‘‘کے موضوع پر بیان کیا او ر تقرری کر نے اور ذمہ داری تبدیل کرنےسے
متعلق نکات پر کلام کیا نیز تقرر ی مکمل کرنےکےحوالےسےاہداف دیئے ۔اس کےعلاوہ رسالہ کارکردگی سافٹ ویئر پرانٹر کرنےکےمدنی پھول دیئے
۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 5ستمبر 2021ءبروز اتوار سکھر کابینہ کی ڈویژن سکھرمیں مدنی مشورےکاانعقادہواجس
میں زون تا ڈویژن سطح تک کی نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے ’’غوروفکر اور
تدبر کی اہمیت و ضرورت‘‘ کےموضوع پر بیان کیااورحقوق اللہ ا ور حقوق
العباد کے حوالے سے اپنا محاسبہ کرنے، ہر کام کو سوچ،سمجھ کرکرنے کے فوائد
بتائے نیز دینی کاموں کو بڑھانے کے
لئے اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز
سےاستعمال کر کے فوائد حاصل کرنےکاذہن دیا
۔اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو ذیلی حلقے بدل بدل کر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع اور علا قائی دورہ برائےنیکی کی دعوت میں شرکت کر نے کی ترغیب
دلائی ۔ساتھ ہی نئےمقامات پر بڑی اسلامی بہنوں کے لئے مدرسۃ المدینہ کھولنے اور ہفتہ وار اجتماعات کی تعدادبڑھانے کے بھی اہداف دئیے۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن
لاڑکانہ زون ڈویژن دادو میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا ڈویژن سطح تک کی ذمہ دار نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں
کو دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور موجودہ دور کے تقاضوں کو مدِّ نظر رکھتے
ہوئےانہیں دینی کام کرنےکاذہن دیا نیز ماتحت
کی تربیت کے لئے ان کےساتھ مدنی مشورہ منعقد کرنےکاہدف دیا ۔
اس کےعلاوہ شیڈول بنا کر دینی کاموں کا جائزہ لینےکی ترغیب دلائی۔ساتھ ہی ایسی اسلامی بہنیں جو پہلے تنظیمی کاموں سے وابستہ تھیں اب نہیں
ہیں ان سے رابطے کرنے کا ذہن دیا ۔ درس وبیان کے حلقے لگا کر نئی معلمہ اور نئی مبلغہ بنانے کے بھی اہداف دئیےجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
Dawateislami