دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کراچی کے اسپتال میں زیر علاج معروف اداکار  عمر شریف کی عیادت کے لئے پہنچے۔

رکن شوریٰ نے عمر شریف کے بیٹے جواد شریف سے ملاقات کی اور عمر شریف کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔جواد شریف نے دعوت اسلامی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے دیگر عاشقان رسول سے دعاؤں کی درخواست کی۔

اس موقع پر نگران شعبہ رابطہ برائے شوبز سید عارف الحسن عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں اسلام آباد زون آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ H.Rکے ریجن ذمہ داران اور شعبہ جدول کے ریجن ذمہ داران نے براہ راست جبکہ ریجن آفسز کے ذمہ داران بذریعہ لنک شریک ہوئے۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کے کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کے کاموں کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام برمنگھم یوکے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایااور عاشقانِ رسول کی شرعی، تنظیمی اور اخلاقی تربیت کی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت  اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔پچھلے دنوں 11ستمبر2021ء بروز ہفتہ فتح جنگ میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈھوکڑی روڈ میں 7 دن کا فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا کو نماز کے فرائض وواجبات اور نماز کے چند ضروری مسائل سکھانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کورس میں وقتاًفوقتاً اراکین ریجن وزون ذمہ داران کاشرکا کی تربیت کے لئے جدول ہوتا رہتاہےجس میں ذمہ داران فرض علوم کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جاتا ہے۔ (رپوٹ: مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ برمنگھم یوکے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ایریا ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے پر مشاورت کی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


گزشتہ دنوں منڈی فیض آباد سےرائس مل اونرز ، رائس ایکسپورٹرز آڑھتیوں اور ہول سیلروں نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں نماز جمعہ اداکیااور بعدِ نماز دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کاوزٹ کیا۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اُن تاجران سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہی دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔ (رپوٹ: محمد عابد عطاری لاہور جنوبی زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور ریجن سے ایک ماہ کا مدنی قافلہ سفر پر روانہ ہوا جو پچھلے دنوں حافظ آباد کابینہ گوجرانوالہ زون میں پہنچا۔اس موقع پر اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے دینی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی اور لاہور ریجن کے ذمہ دار محمد علی عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کرتے ہوئے مقصد حیات اور چھوٹے بڑے کا ادب کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔ ساتھ ہی پیارے آقا آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی تعلیمات اور اسوۂ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزار نے کا ذہن دیا۔

اس حلقے میں زون ذمہ دارحافظ آباد احسان الحق عطاری، نابینا افرادکے ذمہ دار محمد رضوان عطاری، لاہور شمالی زون ذمہ دار عبدالوارث عطاری اور لاہور جنوبی زون ذمہ دار محمد سہیل عطاری دیگر اسپیشل پرسنز عاشقانِ رسول کے ہمراہ شریک تھے۔(رپوٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت گوجرنوالہ کی نارووال کابینہ میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کا مدنی قافلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت کی ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قراٰنِ پا ک کی زیارت کرنے اور ماں باپ کا ادب و خدمت کرنے کےفضائل بیان کئے، ساتھ ہی پیارے آقا ﷺ کی سنتوں پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا ذ ہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپوٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں نارووال کابینہ گوجرانوالہ زون لاہور ریجن میں دعوتِ اسلامی کے  شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایک اسپیشل پرسن شخصیت کے گھر پر دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں صدر ڈیف کلب شکرگڑھ حاجی قیصر گجر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مبلغ ِدعوتِ اسلامی و رکنِ زون گوجرانوالہ محمد احسان الحق عطاری نےگونگے،بہرے اسلامی بھائیوں کی اشاروں کی زبان میں نماز کے فضائل اور نماز کو اخلاص کے ساتھ پڑھنے کے حوالے سے تر بیت کی۔(رپوٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت 10ستمبر2021ءبروز جمعہ ٹنڈو آدم میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  وہاں کے شارٹ ٹائم مدرسۃ المدینہ کےعملہ،طلبہ اور سرپرست سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں حاجی حسان عطاری مدنی کی آمد کا بھی سلسلہ ہوا جس میں انہوں نے قراٰن پاک کی افادیت و اہمیت بتاتے ہوئے بچوں اور اسلامی بھائیوں کی اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپوٹ: شارٹ ٹائم ناظم اعلیٰ ارسلان عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں مختلف شہروں سے100سے زیادہ عاشقان رسول آئے ہوئے ہیں۔اس کورس میں وقتاًفوقتاً اراکینِ شوریٰ سمیت دیگر ذمہ داران اِن اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے رہتے ہیں۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری نے امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کی بذریعہ زوم لنک تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شریک ہونے کا ذہن دیا۔(رپوٹ: محمد شہزاد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)