دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11 اکتوبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن جھنگ زون علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہن نے بھوانہ شہر میں محفل نعت میں شرکت کی۔

اختتام میں انفرادی کوشش سے اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور علاقائی دورہ کرنے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

پچھلے دنوں لودھراں میں پیرآف مہر آبادشریف پیرسیدرفیع الدین شاہ کی فیضانِ جمالِ مصطفیٰ مسجدآمد ہوئی ۔ ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی  نے ا نہیں خوش آمدید کہا۔

اس دوران دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمداسلم عطاری سے بھی ملاقات ہوئی۔ رکنِ شوری نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے  برمنگھم ریجن ایسٹ مڈلینڈز کے شہر لیسٹر( Leicester) میں ”تربیت اولاد کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں شرکت کی۔

کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دئیے کہ اس کورس میں بہت پیارے اور اہم نکات ملے اور کورس کو بہت آسان طریقے سے سمجھایا گیا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے  زیر اہتمام 12 اکتوبر 2020ء کویوکے کے شہر لندن ميں ریجن سطح پر مدرسات كا تربيتی اجتماع ہوا جس میں پورے ریجن سے 21 مدَرسات نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت مدرستہ المدینہ بالغات نے مدرسات کی تربیت کرتے ہوئےانہيں مدرسہ کی کارکردگی بہتر بنانے کے مدنی پھول دئیے نیز دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی اور مزید مدرسۃ المدینہ بالغات میں اضافے کا ذہن دیا۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے ساتھ ستمبر 2020ء میں آسٹریلیا میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں :

اسلامی بہنوں نے گھر درس کا انعقاد کیا،5 مدرستہ المدینہ للبنات لگائے گئےجن میں 17 اسلامی بہنوں نے تجوید کے ساتھ قرآن پاک سیکھنے کی سعادت حاصل کی ۔اردو زبان میں 5 اجتماع منعقد ہوئے جن میں 85 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔انگلش زبان میں ایک سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔9اسلامی بہنوں نے علاقائی دورے کے ذریعے نیکی کی دعوت دی ۔اسلامی بہنوں کے مدنی کام کی تربیت کے لیے ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد ہوا ایک اردو زبان میں جبکہ دوسرا مدنی حلقہ انگلش زبان میں ہواجس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔29اسلامی بہنوں نے مدنی انعامات کا رسالہ submitکروایا۔

اسی طر ح نیوزی لینڈ میں بھی مدنی کاموں کا سلسلہ رہا 4 اسلامی بہنوں نے گھر درس کی سعادت پائی، بذریعہ ا سکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی،16 اسلامی بہنوں نے اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مدنی انعامات کا رسالہ submit کروا یا۔

پچھلے دنوں  مجلس رابطہ کراچی ریجن کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ سید محمد علی شاہ سے ان کے دفتر جاکر ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات ربیع الاول کے حفاظتی انتظامات اور این او سیز کے سلسلے میں باہمی گفتگو کا سلسلہ ہوا۔ 


آج بروز بدھ مورخہ 14جولائی2020ء شام 6:45بجے  دارالافتاء اہل سنت کے مفتی جمیل عطاری مدنی صاحب مدنی چینل کے آفیشل FacebookپرLive ہونگے جس میں عاشقان رسول اپنے سوالات کے ذریعے شرعی مسائل کا حل جان سکیں گے ۔

اس سلسلے میں شرکت کرنےکے لئے اس لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/MadaniChannelOfficial


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام 12 اکتوبر 2020ء کو  یوکے کے شہر ایسٹ ہام (East Ham)میں نیک اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلا بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 9اکتوبر 2020ء کو  مجلس مالیات کی زون نگران نےمدینۃ الأوليا ملتان میں مدرسہ اشاعت الاسلام میں زون سطح تک کی تمام نگران کا مدنی مشورہ لیا جس میں کئی زون نگران نے شرکت کی۔

احساس ذمہ داری کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے توجہ دلائی۔ عطیات کار گردگی مزید بہتر کرنے اور گھروں میں صدقہ بکس رکھنے کی ترغیب دلوائی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر ِ اہتمام ملتا ن ریجن سلانوالی میں  چیئرمین سلانوالی اطراف رائے احمد شیر بھٹی مرحوم کے ختم قل شریف کے سلسلے میں ایصال ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ابتدا میں مدرستہ المدینہ کے بچوں نے قرآن خوانی کی۔ قرآن خوانی کے بعد مبلغ دعوت اسلامی نے بیان اور دعا فرمائی۔

اجتماع میں درجنوں اہم سیاسی و سماجی شخصیات ، پولیس افسران، بیوروکریٹس افسران، چیئرمین صاحبان، تاجر حضرات، صحافیوں اور بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

بعدِ اجتماع مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔


مرکزی تقریب  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد ہوئی

ایک ہزار 35 فارغ التحصیل مدنی علماء کو دستار اور اسناد سے نوازا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر ۔۔)گزشتہ رات دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃالمدینہ کے زیرِ اہتمام 1035 فارغ التحصیل مدنی علمائے کرام کو اسناد اور دستار بندی سے نوازنے کے لئے کراچی، حیدرآباد،ملتان، فیصل آباد، اوکاڑہ، لاہور، گوجرانوالہ اور اسلام آباد میں پُر وقار تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

مرکزی تقریب معروف علمی درسگاہ جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ عالمی مدنی مرکز کراچی میں ہوئی جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ، سکھر سے مفتی ابراہیم قادری صاحب، راولپنڈی سے مولانا محمود غفران سیالوی صاحب، نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری،دیگر اراکینِ شوریٰ اور جید اساتذہ و طلبہ کرام نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں دستار فضیلت اجتماع منعقد کیا گیا جس میں استاذ الحدیث مفتی محمد ہاشم خان عطاری، رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری،سیاسی و سماجی شخصیات، جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام اور طلبائے کرام سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ”سیرت اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کے بعدفارغ التحصیل ہونے والے 250 طلبائے کرام کی دستار بندی کی گئی۔

مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جبکہ اس مقام پر عالم کورس مکمل کرنے والے 94 طلبائے کرام کی دستار بندی کی گئی۔اس تقریب میں دعوت اسلامی کے دیگر ذمہ داران، اساتذہ کرام، طلبائے کرام اور ان کے سرپرست سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی۔

حیدر آباد کے علاقے آفنڈی ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں بھی 266 طلبائے کرام کی دستار فضیلت کی گئی۔ اس موقع پراراکین شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی، حاجی فاروق جیلانی عطاری، دعوت اسلامی کے ذمہ داران، جامعۃ المدینہ کے اساتذہ وطلبائےکرام اور دیگر عاشقان رسول موجود تھے۔ رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے ” اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہکے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

ملتان شریف کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں جامعۃ المدینہ سے درس نظامی مکمل کرنے والے 78 طلبائے کرام کی دستار بندی کی گئی۔ اس محفل میں علمائے کرام، سیاسی وسماجی شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری نے عرس ”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور اعلیٰ حضرت کی سیرت پر روشنی ڈالی۔ رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری اور دیگر علمائے کرام نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبائے کرام کی دستار فضیلت کی۔

مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد کے جامعۃ المدینہ سےبھی 70طلبائے کرام نے عالم کورس مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اس منعقدہ محفل میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں علمائے کرام، دعوت اسلامی کے ذمہ داران، جامعۃ المدینہ کے اساتذہ و طلبائے کرام اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔ بیان کے اختتام پرفارغ التحصیل ہونے والے طلبائے کرام کی دستار بندی کا سلسلہ ہوا۔

اسی طرح گوجرانوالہ میں 88 جبکہ اوکاڑہ میں 55 طلبائے کرام کی دستار بندی کا سلسلہ ہوا ۔ دستار فضیلت کی اس محفل میں مذہبی و سیاسی شخصیت کے علاوہ جامعۃ المدینہ کے اساتذہ و طلبائے کرام اور ان کے سرپرستوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تشریف لائے ہوئے مفتی ابراہیم سکھروی قادری صاحب کا کہنا تھا کہ عالمی مدنی فیضان مدینہ میں طلبہ کا جم غفیر اوران کے سروں پر سجے ہوئے تاج کو دیکھ کر بہت خوشی اور قلبی مسرت حاصل ہوئی جبکہ راولپنڈی سے تشریف لائے ہوئے مولانا محمود غفران سیالوی صاحب نے پاکستان بھر کےجامعات المدینہ سے 1035 طلبائے کرام کو عالم کورس مکمل کروانے پر دعوت اسلامی کو مبارکباد پیش کی۔آپ نے مزید فرمایا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی ہر سال اپنے ریکارڈ میں اضافہ کررہی ہےاور بالخصوص علمی میدان میں دعوت اسلامی دن بدن آگے بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ اسی طرح جامعات المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبائے کرام کے سرپرستوں نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کی مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام اٹلی کی ڈویژن ماچیراتا ( Macerata )میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینا سکھایا اور انہیں علم دین سیکھنے کے ساتھ ساتھ کتاب کفن دفن کا طریقہ پڑھنے اور عملی طور پر غسل میت و کفن پہنانے کا طریقہ سیکھ کر میت کو غسل دینے کا ذہن دیا۔