اسلامی بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام  5 اکتوبر 2020ء کو متعلقہ شعبہ کی ریجن مشاورت اور پاک سطح کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مشورہ لیا جس میں کورنگی کابینہ کی ذمہ داران اور مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کو نیو جدول سمجھایاگیا، مدرستہ المدینہ میں تفتیش کےنظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مشورے دیئے گئے، مدنی پھولوں کو اچھے انداز سے نافذ کرنےکی ترغیب دلائی گئی۔ مدرسات اور ذمہ داران کو تفتیش کیلئے وقت دینے کاذہن دیاگیا۔ اس موقع پر11 مدرسات نے اپنے آپکو تفتیش کیلئے پیش کیا، اچھی نیتیں بھی کیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کابینہ نگران اسلامی بہن نے گارڈن ڈویژن میں مدنی مشورہ لیا جس میں پاک سطح ذمہ دار، ڈویژن تا ذیلی مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا اور مدنی کام کی بہتری کے لئے اہم نکات بھی دئیے۔ لاک ڈاون کے سبب مدنی کام میں آنے والی کمزوریوں کی طرف توجہ دلائی۔ بہتری کےلئے اہداف بھی دئیے۔ دار السنہ کے رہائشی کورس کے لئے ایڈمیشن اور تقرریوں کے اہداف بھی دئیے۔ ذمہ داران سے ان کے مسائل سن کر حل بتائے ۔

سالانہ ڈونیشن اور کھالوں کی وصولی کی نمایاں کارکردگی پر ذمہ داران کو تبرکات اور تحائف بھی دئیے۔

دعوت ِاسلامی کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں کابینہ نگران اسلامی بہن نے کابینہ اور ڈویژن مشاورتوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا۔

اپنے کاموں کو کس طرح بہتر انداز میں کیا جاسکتا ہے سمجھایاگیا۔ مشاورتوں کو اپنے شیڈول پر عمل اور وقت پر شیڈول جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ جس پر تمام مشاورتوں نے شیڈول پر عمل اور وقت پر شیڈول جمع کروانے کی نیت کی۔

ذمہ داران سے ان کے مسائل سن کر حل بتائے۔ ٹیلی تھون اور رسالہ کارکردگی میں اضافے کےاہداف بھی لئے گئے۔ آخر میں نمایاں کارکردگی پر ذمہ داران کو تحائف اور تبرکات دیکر ان کی دل جوئی بھی کی گئی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5 اکتوبر2020ء کو کراچی ریجن مشاورت اور پاک سطح کورسز ذمہ دارشعبہ مدرستہ المدینہ بالغات اسلامی بہن نے  مدنی مشورہ کیا جس میں کورنگی کابینہ کی شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ داران اور مدرسات نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ میں شریک اسلامی بہنوں کو نیو جدول سمجھایا، مدرستہ المدینہ میں تفتیش کےنظام کومضبوط کرنے کے حوالے سے مشورے دیئے گئے، مدنی پھولوں کو اچھے انداز سے نافذ کرنےکی ترغیب دلائی گئی۔ مدرسات اور ذمہ داران کو تفتیش کیلئےوقت دینے کاذہن دیاگیا جس میں 11 مدرسات نے اپنے آپ کو تفتیش کیلئے پیش کیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 اکتوبر2020ء کو   کراچی ساؤتھ سینٹرل زون کی کابینہ ڈیفنس میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں ریجن مشاورت نے شرکت کرکے اعلی حضرت کے تصوف کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہر ہفتے علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع کے آخر میں ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکاء اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے 12 ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام 11 اکتوبر 2020ء کو لاہور شمالی زون میں مدنی مشور ہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ و دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقائی دورہ کی ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی پھول دئیے اور مدنی کاموں کے حوالے سے اہداف پیش کئے۔ اپنے اپنے علاقوں میں علاقائی دورہ جدول کے مطابق کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں شعبہ شب وروز مجلس بیرون ملک ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ ایران کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں رکن مجلس بیرون ملک ہجویری ریجن نگران اسلامی بہن نے بھی وقت عطا فرما یا

شب وروز ذمہ دار نے مدنی خبروں کے مدنی پھول سمجھائے، ایک اسلامی بہن کا شب وروز پر تقرر فرمایا نیز اس مشورے میں کارکردگی پُر کرنے کا طریقہ کار سمجھایا گیا اور شب وروز کی خبریں پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی۔

قرآن وحدیث کی روشنی میں شفاعتِ مصطفی کے ثبوت پر

سیّدی اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرحمٰن کی انتہائی مختصر وجامع تحریر

إِسْمَاعُ الْأَرْبَعِیْن فِیْ شَفَاعَۃِ سَیِّدِالْمَحْبُوْبِیْن

کی تسہیل وتخریج بنام

شفاعت کے متعلق 40حدیثیں

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭آیات واحادیث کے حوالہ جات کی حَتَّی الْمَقْدُوْرتخریج کی گئی ہے ۔٭ مشکل الفاظ کی تسہیل اور مشکل الفاظ پر اعراب کی کوشش کی گئی ہے۔٭ متنِ احادیث پر مکمل اعراب لگائے گئے ہیں تاکہ عام اسلامی بھائیوں کو پڑھنے میں آسانی ہو ۔٭ جو اصطلاحات استعمال ہوئیں ان کی حاشیہ میں تعریف ذکرکردی گئی ہے ۔ جہاں ترجمہ امامِ اہلسنّت رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا نہیں ہے وہاں بریکٹ میں ترجمہ کیا گیا ہے اورامتیاز کیلئے آخر میں ’’ت‘‘ لکھ دیا گیا ہے ۔٭ جس آیت کا ترجمہ امام اہلسنّت رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا نہیں ہے وہاں کَنْزُ الْاِیْمَان سے ترجمہ کیا گیا ہے ۔٭متنِ احادیث کو ڈبل بریکٹ ( ( ) ) اور کتابوں کے ناموں کو اِنورٹڈ کاماز ’’ ‘‘ کے ذریعے ممتاز کیا گیا ہے ۔٭ ماخذ ومراجع کی فہرست مع مطابع وسنِ طباعت تیار کی گئی ہے ۔٭آخر میں فہرستِ مضامین بنائی گئی ہے ۔٭اَغلاط کم سے کم کرنے کیلئے پوری کتاب کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ کی گئی ہے۔

28صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2018میں 1st ایڈیشن میں20ہزار سے زائد شائع ہوچکا ہے ۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے16روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام 12 ستمبر 2020ء کو  اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! یوکے کے شہر پریستوچ (Prestwich) میں مدرسۃالمدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا ۔

قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیرِ اہتمام ساؤتھ افریقہ ریجن کے ملک ساؤتھ افریقہ میں3دن پر مشتمل”کورس جنّت و دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 22اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چاہیئےجنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں نیز اس کے علاوہ بھی بہت کچھ جاننے کا موقع ملا۔کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات کا اظہارکیا نیز کورس کے اختتام پر سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت اور مزید شارٹ کورسز کرنے کی نیت کا اظہارکیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  10اکتوبر 2020ء کوپاکستان نگران اسلامی بہن  نے  پاکستان کی تنظیمی و ادارتی شعبہ ذمہ داران کے ساتھ  بذریعہ اسکائپ  مدنی مشورہ کیا جس میں مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ذمہ داران سے وقفِ مبلغہ کی پالیسی بنانے کے حوالے سے مشاورت کی ، دو سطح تک کا مکمل ریکارڈ تیار کرنا، دفتری کاموں  کو  فعال بنانا،  کابینہ نگران سے مشاورت کر کے حدود کی تقسیم کاری پر کام کروانا اور چھ سالہ اہداف بنانے کا طریقہ کار سمجھایا گیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیرِ اہتمام انڈونیشیا ریجن کے ملک ملائشیا میں3دن پر مشتمل”کورس جنّت و دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 14اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چاہیئےجنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں نیز اس کے علاوہ بھی بہت کچھ جاننے کا موقع ملا۔کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات کا اظہارکیا نیز کورس کے اختتام پر سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت اور مزید شارٹ کورسز کرنے کی نیت کا اظہارکیا۔