بنگلہ دیش میں جلوسِ میلاد کا انعقاد، خلیفۂ امیرِ
اہلسنت اور رکنِ شوریٰ حاجی مبین عطاری کی شرکت
27 اگست 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام بنگلہ دیش میں پُرخلوص جلوسِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ
داران کی بڑی تعداد اور رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ
حاجی مبین عطاری نے شرکت کی ۔
ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستان سے
دینی دورے پر بنگلہ دیش آئے ہوئے خلیفۂ
امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی خصوصی طور پر شرکت ہوئی۔
جلوسِ میلاد کے دوران عاشقانِ رسول ہاتھوں میں
سبز پرچم لہراتے اور بارگاہِ رسالت میں مدحت کے نذرانے (نعت
شریف) پیش کرتے ہوئے آگے بڑھتے
رہے۔ اس موقع پر فضا ” مرحبا یا مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم “کے پرجوش نعروں سے گونج رہی تھی۔
جلوسِ میلاد کے اختتام پر ایک پروقار محفل کا
منظر دیکھنے میں آیا جہاں خلیفۂ امیرِ
اہلسنت مدظلہ العالی نے تمام شرکا و امتِ مسلمہ کی سلامتی اور اُن
کی دینی و دنیوی فلاح کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
Dawateislami