24ستمبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ علی ٹاؤن نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا میں مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے  ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں نگرانِ زون مجلسِ کارکردگی نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مساجد اور مارکیٹ میں مدرستہ المدینہ بالغان بڑھانے کے اہداف دئیے ۔ اجلاس میں مجلس مالیات کے ذمّہ دار اسلام بھائی نے مدرستہ المدینہ بالغان کی آڈٹ رپورٹ پیش بھی کی اور مدرستہ المدینہ بالغان کے حوالے سے نکات پیش کئے۔(رپورٹ،محمد شعیب رضا عطاری ،مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)