23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ضلع لیہ صوبۂ پنجاب پاکستان میں بستہ ذمہ دار ن
کے لئے دہرائی اجتماع کا انعقاد
Mon, 23 May , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صوبۂ پنجاب
پاکستان کے ضلع لیہ میں شعبہ روحانی علاج کے اسلامی بھائیوں کے لئے دہرائی اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع لیہ کے بستہ ذمہ دارن سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر معلم محمد طیب عطاری نے شرکا کی تربیت
کرتے ہوئے انہیں تعویذات لکھنے، کاٹ اور دم کرنے کے متعلق چند ضروری احتیاطیں بیان
کی نیز ان تمام چیزوں کی دہرائی کروائی۔
اس کے علاوہ معلم محمد طیب عطاری نے شعبے کی
اپڈیٹس کے حوالے سے گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)