24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جامشورو کابینہ ڈویژن کوٹری میں علاقائی
دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
ہمراہ ملکر شخصیات خواتین کو
نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن
دیا ۔
علاوہ
ازیں اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ
میں ایڈمیشن لینے کی ترغیب دلائی اور ٹیلی تھون کی مد میں ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن
دیا ۔ اس کے علاوہ ایک اہل ثروت اسلامی بہن
کے گھر محفل نعت میں شرکت کی اور وہا ں
موجود اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے
دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے دینی
کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔