20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 12مارچ2020ء بروز جمعرات جامعۃ المدینہ
گجرات میں سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہواجس میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے
شرکت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس کورسز و
اعتکاف محمد طارق عطاری نے اعتکاف کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول پر انفرادی کوشش کرکے اعتکاف کرنے کا ذہن دینے اور خود بھی اعتکاف کرنے کی ترغیب
دلائی اور امت کے ساتھ خیر خواہی کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار مجلس کورسز و اعتکاف ذوالفقار عطاری کی بھی جامعہ
میں آمد ہوئی۔ (رپورٹ: محمد احمدسیالوی
عطاری، رکن مجلس کورسز)