دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے تحت 27فروری2020ء بروز جمعرات جامع مسجد فیضِ مدینہ نارتھ کراچی میں نیو کراچی اور سرجانی کابینہ کے بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں ریجں و زون ذمہ دار اسلامی بھائی نےمدنی مشورے کے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے رمضان عطیات کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور تعویذات کے ذریعے  مسلمانوں کی خیر خواہی کرنے، انہیں نمازوں کی پابندی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی، رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ )