دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 22فروری2020ء بروز ہفتہ جامع مسجد فریدیہ حجرہ شاہ مقیم بصیرپور میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔ اجتماع میں امام صاحب،  مقامی عاشقانِ رسول اور ذمہ دار ان نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس مدنی کورسز و اعتکاف محمد طارق عطاری نے تخلیقِ انسان کا مقصد کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی، تلاوتِ قراٰن کا اہتمام و دیگر عبادات کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد احمد سیالوی عطاری ، رکن مجلس مدنی کورسزواعتکاف )