عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے ایک ماہ کے اعتکاف مدنی حلقہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں اعتکاف کرنے والے اسلامی بھائیوں کے انتظامات دیکھنے والے سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازااور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)