دعوت اسلامی
کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 27جون 2020ء
بروز ہفتہ حیدرآباد کے اراکین کابینہ کا کانفرنس کال کے ذریعے مدنی مشورہ ہوا جس
میں حیدرآباد زون کے اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوت اسلامی نگران مجلس مدنی
کورسز محمد طارق عطاری نے اراکین کابینہ کو اپنی صحت کا خیال رکھنے اور احتیاطی
تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے تربیت فرماتے ہوئے اہم نکات پیش کئے جبکہ دوسری
جانب شرکاء مدنی مشورہ کے پیشگی و عملی جدول کا جائزہ لیتے ہوئے شرکاء کو ماہانہ
مدنی عطیات کرنے اور کروانے کا ہدف دیتے ہوئے فی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی چھ
ہزار روپے ماہانہ مالیات میں جمع کروانے ، گھروں میں گھریلو صدقہ بکس رکھوانےاور
آن لائن مدنی کورسز میں داخلے کروانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔اور
اپنے تقرر کو 100 فیصد مکمل کر نے ذہن دیا اس موقع پر اراکینِ کابینہ نے ان نکات
پر عمل کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا ۔( محمداحمدسیالوی
عطاری رکن مجلس مدنی کورسز)