دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت 22 دسمبر 2019 ء بروز اتوار  کو سوڈیوال محمدیہ حنفیہ مسجد لاہور میں داتا صاحب کابینہ کے بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔ اس موقع پرمجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نےبستے بڑھانے،بستوں کی تشہیر کرنے اور 12 مدنی کاموں کو پابندی کے ساتھ کرنے کی ترغیب دلائی نیز مدنی کاموں سے متعلق باہم مشوروں اور اصلاحات کا تبادلہ بھی ہوا۔(رپورٹ:مشرف علی عطاری، رکن زون مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ گوجرانوالہ زون)