بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں عظیم الشان میلاد
اجتماع کا انعقاد، ہزاروں عاشقانِ رسول کی شرکت
26 اگست 2026ء کو بنگلہ دیش کے معروف شہر
چٹاگانگ میں ایک عظیم الشان میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسول نے
شرکت کی جن میں علمائے کرام، طلبہ، اسکولز و کالجز کے اسٹوڈنٹس اور سیاسی و
سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شامل تھیں۔
اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور
نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا جس کے بعد رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ
حاجی مبین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو سنتِ نبوی پر عمل پیرا ہونے
کی ترغیب دلائی۔
بعد ازاں پاکستان سے خصوصی دورے پر بنگلہ دیش آئے ہوئے خلیفۂ
امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے میلادِ مصطفیٰ کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا۔
خلیفۂ
امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے اپنے بیان میں آمدِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جڑے ایمان افروز واقعات اور میلاد شریف کی
برکات بیان فرما کر حاضرین کے قلوب کو منور کیا۔
اجتماع کے اختتام پر نہایت دلکش منظر دیکھنے میں
آیا جب تمام عاشقانِ رسول نے ” مرحبا یا مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم “کے پرجوش نعروں کی گونج میں صبحِ بہاراں کا جشن منایا اور ایک دوسرے کو میلاد
النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارکباد پیش کی۔
Dawateislami