12 جولائی کوگلگت بلتستان سے  تشریف لائے ہوئے چند علمائے کرام نے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد  شاہد عطاری اور رکن شوری حاجی جنید عطاری نے بھی ان علمائے کرام سے ملاقات کی۔

اس موقع پر باہمی گفتگو کا سلسلہ بھی ہوا جس میں ان ایریاز میں دینی کاموں کے حوالے سے بات چیت ہوئی جبکہ  حاجی شاہد عطاری نے ان علما کو تحائف بھی پیش کئے ۔