28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
3تا
5 فروری 2024ء مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرہ میں روحانی
علاج کورس ہوا جس میں فیصل آباد ڈویژن کے
مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
کورس
میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبہ روحانی علاج ذمہ دار محمد ناصر
عطاری نے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر شرکا کی رہنمائی کی ۔
علاوہ
ازیں شرکا کو دم اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ اور اس کی احتیاطیں بیان کیں۔
ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا نیز امت کی غمخواری کا جذبہ بھی دلایا۔ (رپورٹ:
سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)