دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے تحت 11مارچ2020ء بروز بدھ فیضان عطار مسجد پی آئی بی کالونی کراچی میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں گلشن اقبال کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس کے ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی بھائی نے اسلامی بھائیوں کو مدنی کام  بڑھانے، رمضان عطیات جمع کرنے کے لئے کوششیں کرنے اور مدنی مرکز کے بستے پر بھرپور وقت دینے کا ذہن دیا۔