19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دنیا بھر میں قراٰن و سنّت کی تعلیمات اور
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین وقتاً
فوقتاً بیرونِ ممالک دورے کرتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں رکنِ شوریٰ حاجی سیدمحمد ابراہیم عطاری فرانس سے اسپین کے شہر بارسلونا پہنچے جہاں دعوتِ اسلامی کے مقامی ذمّہ داران اور دیگر شخصیات نے رکنِ شوریٰ کا استقبال کیا۔ بارسلونا کے علاقے بالادونا میں واقع مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات اور دیگراسلامی بھائیوں کےعلاوہ ذمّہ داران نے شرکت کی۔رکن ِشوریٰ نے سنّتوں بھرا بیان بھی فرمایا۔