دعوتِ اسلامی کی مجلس چرمِ قربانی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہورقربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے کال سینٹر کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور اور اس کے اطراف میں قربانی کرنے والے عاشقانِ رسول نےفون کال کر کے اپنی جانور کی کھالیں جمع کرائیں جبکہ اس کال سینٹر پر کام کرنے والے اسلامی بھائی کال وصول کرکے مطلوبہ شخص کا ایڈریس اور نمبر مجلس کے ذمّہ دار کو فراہم کرتے رہے۔