23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیصل آباد میں ایک
تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ روحانی علاج صوبۂ پنجاب پاکستان کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت اہم
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری مدنی نے ذمہ
داران کی تربیت کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور شعبے کی اپڈیٹس کے حوالے
سے آگاہ کیا۔اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے اسلامی بھائیوں کی کارکردگی پر مشاورت کی
اور نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن کے درمیان
تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)