9 ربیع الاوّل, 1448 ہجری
ممتاز آباد، ملتان میں شعبہ روحانی علاج کے تحت ”
دعائے شفاء اجتماع “کا انعقاد
Sat, 22 Aug , 2026
10 hours ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ
اہتمام ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں ” دعائے شفاء اجتماع “کا انعقاد کیا
گیا جس میں مختلف بیماریوں اور مشکلات میں
مبتلا مریضوں اور دیگر اسلامی بھائیوں نے
بڑی تعداد میں شرکت کی۔
17 اگست 2026ء کو منعقد ہونے والے اس اجتماع میں
ڈویژن ذمہ دار محمد شبیر عطاری اور سٹی ذمہ دار شبیر احمد عطاری نے اجتماع میں حاضرین
کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مصیبتوں پر صبرکا ذہن دیا۔
اجتماع کے اختتام پر تمام مریضوں کی صحتیابی،
شفائے کاملہ اور مشکلات سے نجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ حاضرین کے لیے روحانی علاج کے بستے بھی
لگائے گئے جن میں مریضوں کو تعویذاتِ عطاریہ
دیئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
Dawateislami