دعوتِ اسلامی کی مجلس  کورسز کے تحت پچھلے دنوں پشاور میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں نگرانِ ہزارہ زون اور ریجن کورسز و اعتکاف ذمہ دار نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس کورسز نے شرکا کی کا رکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کل وقتی و جزوقتی کورسز کے تقرر اور کورسز بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی نیز1441ھ کے اعتکاف کی تیاری کےحوالے سے بھی بات چیت کی۔ (رپورٹ،معاون نگرانِ مجلس محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، مجلسِ کورسز)