مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام بیرونِ ممالک کے مختلف سطح کے ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع
دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام بیرونِ ممالک کے مختلف سطح کے ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس
میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، بریڈفورڈیوکے، اسکاٹ لینڈ اور یورپی یونین کے ممالک گریس،پرتگال، فرانس، اٹلی، اسپین، ہالینڈ اور
ساؤتھ امریکہ و بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک سے ملکی وزون سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس سنتوں بھرے اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضا عطاری نے لاہور پاکستان سے بذریعہ ویڈیو لنک کامیاب
زندگی گزارنے کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان فرمایا۔
رکنِ شوریٰ نے اپنے بیان میں کامیابی کے چھ اصول بیان کئے: (1)اپنے شوق کا
پیچھا کریں (2)کچھ بڑا کرنے سے گھبرائیں نہیں (3)رزق لینے کے لئے تیار رہیں (4)تنقید
کرنے والوں کی طرف توجہ نہ دیں(5)زندگی کا مزہ لیں (6)صرف اور صرف پیشہ کمانے کے
بارے میں مت سوچیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ ایام عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی
بہن کا یورپین یونین ریجن نگران اور مقامی اجیر اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ لنک
مدنی مشورہ ہوا ۔
جس میں نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت بتائی نیزجہاں دینی کام نہیں ہےوہاں کےلئےمعلمات
مبلغات اور مدرِّسات تیار کرنے کا ذہن دیا ۔
عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن کا
سوڈان کی اسلامی بہنوں سے بذریعہ واٹس اپ
انفرادی کوشش کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ ایام عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی
بہن کا سوڈان کی اسلامی بہنوں سے بذریعہ واٹس اپ انفرادی کوشیش کا سلسلہ ہواجس میں
اسکول کی ٹیچرز و طالبات کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔
مرادآباد میں مجلسِ رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کا شخصیت اسلامی بہن کے
گھر جاکر ملاقات
دعوتِ اسلامی کی مجلس مجلسِ رابطہ کے زیر اہتمام گزشتہ ایام ہند دہلی ریجن مرادآباد زون کے شہر مرادآباد میں
مجلسِ رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیت
اسلامی بہن کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور
انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع ِپاک میں
شرکت کی عوت دیتے ہوئے آخرت کی تیاری کرنے کاذہن دیا جس پر شخصیت اسلامی
بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعِ پاک میں شرکت کی نیت کی ۔
دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ہند ،
صوبہ مہاراشٹر ، ممبئی ریجن ، ناگپور زون ، ناگپور کابينہ اور چندر پورکابینہ ہبلی
زون کے بیلگام کابینہ میں نیک اعمال
اجتماع ہوا جس میں 60اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےاجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کوفکرِ آخرت و قبروحشر کی تیاری کا ذہن دیتےہوئے نماز کے فضائل
اور اذان کی فیوض و برکات کےموضوع پر بیان کیااور مدنی انعامات نمبر 1
سے 10 تک پر آسانی کے ساتھ عمل کرنے پر نکات دئیے۔ نیز اسلامی بہنوں کو نیک اعمال
سے متعلق کئے جانے والے سوالات کے بارے میں جوابات دئیے ۔
دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ہند ممبئی
ریجن ہبلی زون سرسی کابينہ کے سرسی ڈویژن
میں ماہانہ مدنی مشورہ کا انعقاد ہواجس میں
ہبلی زون کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے رمضان المبارک کے اہم نکات پر گفتگو فرمائی اور اسکے مطابق
ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربيت کرتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید احسن انداز میں کرنے
کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ممبئی ریجن تھانے زون ممبرا
کابینہ شملہ پارک ڈویژن میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی دورہ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی مرکز کی جانب
سے ملے ہوئے مدنی پھول فراہم کرتے ہوئے اہداف دئیے نیز تقرری جلد مکمل کرنے کا ذہن
دیاجبکہ محفلِ نعت کے شعبے کو بھی مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی ۔
ممبئی ریجن کے تھانے زون کی واشی کابینہ میں
اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام ہندممبئی ریجن ،تھانے
زون ، واشی کابینہ،نیرول ڈویژن میں مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ، نیک بنانے خوف
خدا و عشق مصطفی صلی
اللہ علیہ وسلم کی لازوال دولت کے
عظیم جذبے کے تحت شیخِ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے63نیک اعمال کو اپنی زندگی
میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 20
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس اجتماع پاک میں پیٹ کا قفلِ مدینہ کے
موضوع پر بیان کیا گیا نیز اسلامی بہنوں کو نیک اعمال رسالہ پُر کرکے اپنی ذمہ دار
کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔
دعوتِ اسلامی کے زيراہتمام گزشتہ دنوں ہند ممبئی
ریجن واشی کابينہ کے اولوے اور نیرول ڈویژن ،ممبرا کابینہ کے کؤسہ ڈویژن ميں مجلسِ
تجہیز و تکفین کے تحت تربيتی اجتماع منعقد ہوا جس ميں 73 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ممبرا
کابینہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے اس تربيتی اجتماع ِپاک ميں میت کو غسل
دينےکا طريقہ اور فضيلت بتائی نيز کفن
کاٹنے اورکفن پہنانے کا طریقہ بھی بتايا ساتھ ہی شعبہ کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا ۔
اسلامی
بہنوں نےاپنی نيتوں کا اظہار کیا نیز 11
اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کر کے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی۔
Under Majlis e Kafan Dafan for Islamic Sisters in West
Midlands Birmingham a Kafan Dafan Tarbiyati Ijtima was held via Skype on
Tuesday 16th February 2021 in Urdu, which approximately 56 sisters took part.
A muballigha of Dawateislami did a bayan on the time
of death, method of bathing and shrouding the deceased. Also Israaf (wastage)
was discussed.
A Q&A session also took place in which sisters
made it apparent they had, for the first time, learnt the shrouding in
accordance to Sunnah, whereas previously sisters had told us they have been
dressing up the deceased otherwise. In this regard the muballigha guided them
and the sisters expressed their gratitude for this opportunity and interest in
the course.
Positive feedback was given. Sisters who attended
intend to join future Kafan Dafan Ijtima'at as it was well informed and caused
them to remember death. Intentions were also made to read the Tajheez o Takfeen
book.
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپ کے ملک ہالینڈ( Holland )میں
بذریعہ اسکائپ ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں دین ہاگ (Den Haag)،روٹرڈیم (Rotterdam )اور ایمسٹرڈیم( Amsterdam) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح اعمال کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے
محاسبۂ نفس کرواتے ہوئے روزانہ نیک اعمال
کا جائزہ لینے کا ذہن دیا ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے علم دین حاصل کرنے
کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو علم دین حاصل کرنے
اور اس پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز 8 دینی
کاموں کو مزید بڑھانے اور انفرادی کوشش کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 فروری 2021ء کو
ہالینڈ( Holland ) میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا
گیا جس میں دین ہاگ (Den Haag)،روٹرڈیم (Rotterdam )اور ایمسٹرڈیم( Amsterdam) کی کم وبیش 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اصلاح
اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”دنیا نے ہمیں کیا دیا؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو اس فانی دنیا میں رہ کر زیادہ
سے زیادہ عبادت کرنے کا ذہن دیا نیز آخرت کے لئے نیک اعمال کرنے اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami