دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے لندن ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور منسلک اسلامی بہنوں کی لسٹ اپڈیٹ کرنے کے حوالے سے کلام کیا نیز اہداف تقسیم کرنے کے حوالے سے اور نئی علاقوں میں ون ڈے سیشن شروع کرنے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں   یوکےبریڈ فوڈ (Bradford)ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نئے علاقوں میں انگلش میں مدرستہ المدینہ بالغات شروع کئے جائیں تاکہ مقامی اور دوسری نیشنلٹی کے لوگوں کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دی جاسکے اس پر کلام کیا۔ 


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام13 فروری2021ء سے یوکے برمنگھم ریجن کے ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کے دو ڈویژن کوونٹری اور نارتھ برمنگھم (Coventry and North Birmingham ) میں تین دن پر مشتمل ”فیضانِ زکوۃ کورس “ کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کو زکوۃ کا بیان قرآن و حدیث کی روشنی میں، زکوۃ کی حکمت، سو نے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے اس سب کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو کابینہ کے شہر گوون ہیل (Govanhill) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 11 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےاور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی (Itlay )کی ڈویژن بلونیا( Bologna) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے ان کی تربیت کی اور جن شعبہ جات کی کارکردگیوں میں اضافہ ہوا ان میں ذمہ داراسلامی بہنوں کی حو صلہ افزئی کی نیز نکات برائے ماہ رمضان سمجھاتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کے اہداف بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے مختلف علاقوں میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔


دعوت ِاسلامی کی عالمی مجلسِ مشاورت  کی نگران اسلامی بہن کا عالمی سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن، شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور شعبۂ تعلیم کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ بذریعہ لِنک مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تمام مذکورہ بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مدنی مشورے میں اسپیشل مجلسِ رابطہ کے کام کا طریقہ ، ٹیم بنانے،ذمہ داری کی سطح طے کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کام کرنےکے انداز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ مجلس اصلاح اعمال کے تحت کابینہ فیروز پور کی ڈویژن کاہنہ نو میں سنتوں بھرےاجتماعِ پاک کا انعقاد ہوا جس میں 25 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے علم دین سیکھنے کی فضیلت پر سنتوں بھرا بیان کیا اورنماز کی شرائط کو تفصیلاً سمجھا ئی نیز ذمہ دار اسلامی بہن نے گناہوں سے بچنے کا ذہن دیتے ہوئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی کروائی جبکہ دعا و صلوۃ و سلام پر اس اجتماع پاک کا اختتام ہوا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال  کے زیراہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف، نوری کابینہ، ڈویژن فیضان خدیجۃ الکبریٰ میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں تقریباً 7اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکاء نے نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  مدنی ریجن، عرب شریف ، حجازی زون نگران اسلامی بہن نے فاروقی کابینہ اور عثمانی کابینہ کی ذیلی تا کابینہ ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں 16ذمہ دار نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوت اسلام نے مدنی مشورے میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے رمضان المبارک کےنکات سمجھائے اور 8دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت مدنی ریجن  قطب مدینہ کابینہ میں بذریعہ اسکائپ چند روز قبل مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ کابینہ سطح پر شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں نیک اعمال کے شعبے اور شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن شامل ہوئیں۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےذمہ دار اسلامی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کام کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی مذاکرہ اور اجتماع پاک میں پابندی سے شرکت کرنے اور کروانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عمان، ابراہیمی کابینہ اور شفائے کابینہ میں ریجن سطح اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح ذمہ دار اسلام بہن نے مدنی مشورے میں کارکردگی فارم سمجھاتے ہوئے اصلاح اعمال شعبے کے کام کو بڑھانے کی ترغیب دلائی مزید وقت پر کارکردگی دینےکے نکات پر گفتگو ہوئی۔