دعوت ِاسلامی کے تحت مدنی ریجن بحرین کی قادری کابینہ اور چشتی کابینہ کا  ملک بحرین میں گزشتہ ہفتہ 6 مقامات پر ون ڈےسیشن کاسلسلہ ہوا

جس میں64 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے’’ غفلت کا انجام ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرے بیان سیشن میں شرکت اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے آگاہی دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں مدنی ریجن فیضانِ قطب مدینہ کابینہ میں کابینہ نگران اسلامی بہن نےبذریعہ اسکائپ  تمام ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنیں شریک تھیں۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکا کو ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بہتر بنانےنیک اعمال کی کارکردگی بڑھانے اور اپنے اپنے ڈویژن میں مدرستہ المدینہ بالغات شروع کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن عرب شریف  میں ملک نگران اسلامی بہن نے ملک سطح کا مدنی مشورہ کیاجس میں 3 زون ذمہ دار اسلامی بہنیں اور ان کی ماتحت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک نگران اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ کرنے کے مدنی پھول اور اولاد کی تربیت کو سلائیڈ شو کر کے بتا ئے اورساتھ ہی نیو سٹیز میں دینی کام بڑھانے اور ماہِ رمضان مدنی پھول کو ذیلی ذمہ دار تک پہنچانے کا ہدف دیا نیزہفتہ وار رسالہ کارکردگی ،روزانہ کے دینی کاموں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ بھی لیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن عرب شریف  صدیقی زون کی زون نگران اسلامی بہن کا ملک نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک نگران اور ان کی ماتحت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نےدعوت اسلامی کے دینی کام کے فارم کو فِل کرنا اور تقابلی جائزہ لینے کا طریقہ سکھایا اورکارکردگی کی کمی بیشی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی کا موں میں ترقی کرنے کے حوالے سے معلومات فراہم کیں ۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک( Denmark ) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا ۔

کا بینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہ رمضان کے نکات سمجھائے نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام 9 فروری 2021ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک( Denmark ) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا ۔

مدرسۃالمدینہ بالغات کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب وروز  للبنات کے زیرِ اہتمام 09 فروری 2021 ءکویورپین یونین ریجن کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈنمارک( Denmark)،اسپین (Spain)، ناروے(Norway)، ہالینڈ(Holland)، آسڑیا(Austria)، بیلجیم (Belgium) اور سویڈن (Sweden) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شب و روز کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہر ماہ اپنا شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا نیز شب و روز ویب سائٹ کا وزٹ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام ماہ جنوری 2021ء میں یورپین یونین ریجن کے ملک اسپین (Spain) میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درجِ ذیل ہے:

پورے ریجن میں لگنے والے مدرستہ المدینہ بالغات کے درجات کی تعداد:10

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 127

پڑھانے والی مدرسات کی تعداد:09

گھر میں لگنے والے مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد: 04

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعددا:09

بذریعہ اسکائپ روزانہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے لگنے والے درجات: 28

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:176

اسکائپ پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی طالبات کی تعداد:154

ماہانہ نیک اعمال کا جائزہ لینے والی طالبات: 113

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی طالبات: 140

ماہ جنوری 2021ء میں 02 طالبات نے مدنی قاعدہ کا ٹیسٹ تفتیش مجلس میں کامیاب کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام ماہِ جنوری 2021ء میں اسپین بارسلونا ڈویژن کے مختلف علاقوں لا سالوت (La Salut)، سانتا کلوما (Santa Coloma)، بئیر امات (Virrei Amat)، پارالیل (Paralel)، آرتیگاس (Artigues)، کورنییا (Cornella) اور ترینیتات (Trinitat) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جن میں کم وبیش 39 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ بسم اللہ کی برکتیں“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 4 ہزار 543اسلامی بہنوں نے رسالہ بسم اللہ کی برکتیں“پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ ازدیادِ حُب کے زیر اہتمام ماہِ جنوری2021ء میں یوکے لندن، برمنگھم ، بریڈ فورڈ ، اسکاٹ لینڈ اور مانچسٹر ( London, Birmingham, Scotland, Bradford and Manchester) ریجنز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب سے92 ایسی اسلامی بہنوں سے رابطہ کیا گیا جو پہلے رابطے میں تھیں مگر کچھ عرصے سے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے دور تھیں۔ان میں سے 61 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی، 38 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی، 21اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ میں پڑھا/ پڑھوایا، 5اسلامی بہن نے شارٹ کورس کیا/ کروایا، 40 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار رسالہ پڑھا / نیک اعمال کا رسالہ جمع کروایا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 09 فروری2021ءکو یوکے برمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم ڈویژن(North Birmingham division ) میں” طہارت کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس میں وضو غسل کپڑے پاک کرنے اور اس کے علاوہ بہت سے ضروری احکام سکھائے گئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔