دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن میں 1ماہ پر مشتمل کورس”العلم
النور“کا آغاز ہواجس میں کم و بیش
30 اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت حاصل کر رہی
ہیں۔
کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کو ترجمہ تفسیر سورہ
نور، حدیث نبوی ﷺ،فقہ، جنت میں لے جانے والے اعمال، سیرت و معاملات ، Interactive sessions on social topics وغیرہ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے
ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے
یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔
پچھلے
ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”فیضانِ رجب“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا) کی کم و
بیش 1ہزار221 اسلامی بہنوں نے رسالہ”فیضانِ رجب“ پڑھنے / سننے کی سعادت
حاصل کی۔
امریکہ کی ڈویژن
نیو یارک میں 4 مختلف مقامات پر ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 فروری 2021 ء کو امریکہ
کی ڈویژن نیو یارک میں 4 مختلف مقامات کونی آئی لینڈ ، برائٹن بیچ ایوینیو، اوقیانوس
ایونیو، بینسن ایوینیو (Coney
Island, Ocean Avenue, Brighton Beach,
Bensonhurst Avenue)میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن
میں کم و بیش 109 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
اسلامی بہنوں نے” عبادت میں لذت کیسے حاصل ہو؟“ کے موضوع پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو گھر
درس دینے، روزانہ مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
برامپٹن اور کیلگری
میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہر برامپٹن( Brampton )اور کیلگری( Calgary) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 52 مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے”جھگڑے کے نقصانات“ کے موضوع پر بیانات
کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کئ دینی ماحول سے منسلک
رہنے کا ذہن دیتے ہوئے رجب میں روزے رکھنے اور روزانہ مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔
مانٹریال اور
تھورن کلف میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہرمانٹریال(Montreal)اور تھورن کلف(Thorncliffe) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش
66 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامی نے”جھگڑے کے نقصانات“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کئ دینی
ماحول سے منسلک رہنے کا ذہن دیتے ہوئے رجب میں روزے رکھنے اور روزانہ مدنی چینل دیکھنے
کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام 18 فروری 2021ء سے یورپین
یونین ریجن کے ملک بیلجیم( Belgium )میں بذریعہ اسکائپ ڈیلی کلاس کا آغاز کیا گیا ہے جس میں تقریبا 18 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔
ڈیلی کلاس میں اسلامی بہنوں کو روزانہ قراٰنِ پاک کی تلاوت ، تر جمہ کنزالعرفان و تفسیر صراط الجنان سننے کی سعادت حاصل ہو رہی
ہے۔ اس کلاس کا دورانیہ 30 منٹ ہے ۔
داخلے کی
خواہش مند اسلامی بہنیں متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کریں۔
اسپین ڈویژن بارسلونا کے علاقے ترینیتات میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسپین (Spain) ڈویژن بارسلونا کے علاقے ترینیتات
(Trinitat) میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں کم و بیش 21 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ”قیامت کی علامات“
کےموضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا نیز
عاملاتِ نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی ۔
دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریا(Austria)کے شہر ویانا(Vienna)میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقر یبا 23
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح اعمال کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو اپنے شب و روز نیک اعمال
کے مطابق گزارنے اور روزانہ اپنےاعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا نیز عاملاتِ نیک
اعمال بننے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک (Denmark) میں آن
لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں
تقریبا 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مزاکرے کی
دوہرائی کروائی نیز فقہ میں وضو کا عملی
طریقہ سکھایا اور شجرہ شریف سے ایک وظیفہ یاد کروایا۔
مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو رضاے الہٰی
حاصل کرنے اور دعاے عطار سے حصہ پانے کی نیت سے رسالہ کفن کی واپسی، آقا کا مہینہ
اور کتاب فیضان رمضان پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام 18 فروری2021ء کو ڈنمارک (Denmark )میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں کم و بیش 23 سلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے”نزع“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کی تربیت کی جبکہ علاقائی دورہ کی نگران اسلامی بہن نے غسل میت و کفن کاٹنے کا طریقہ کے بارے میں معلومات
فراہم کیں اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی ترغیب
دلاتے ہوئے ذہن دیا کے وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے
وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دے سکیں۔
دعوت
ِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت گزشتہ
دنوں بیرون ممالک میں اسلامک ہیروز
کورس کا انعقاد کیا گیا یہ کورس 1190 مقامات پر منعقد ہواجس میں26505 اسلامی بہنوں کی تعداد رہی ۔
بیرون ممالک کی مختلف ریجنز ہند (دہلی ، بمبئی ، اجمیر ، کلکتہ ریجن ) امریکہ ، اٹلی ، بیلجیئم ، اسپین ، جرمنی ، ہالینڈ، ناروے ،ڈنمارک یوکے ( مانچسٹر، لندن ، بریڈفورڈ
، برمنگھم ) سری لنکا ، تنزانیہ ، موریشس ، ترکی ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا ملبرن ، بنگلہ دیشں ، چائنہ ، ملائیشیا ، کویت ، اورعرب شریف شامل ہیں ۔جبکہ کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کو اسلام کے مجاہدین کے بارے میں بتاتے ہوئے حضرت ِعمر فاروق اعظم رضی
اللہ عنہ اور حضرتِ
علی کرَّمَ اللہ ُوجہہ الکریم کی
اسلام کے لئے دی ہوئی عظیم قربانیوں اور
فتوحات کے بارے میں معلومات فراہم کیں گئیں نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی
بہنوں کے جنوری 2021 کے
دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ
فرمائیے۔
روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد 4
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع ِپاک کی تعداد: 2
اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 50
علاقائی دورے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:3
مدنی مذاکرہ سننے والوں والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7
وصول ہونے والے اصلاحِ اعمال کے رسائل کی تعداد: 6
Dawateislami