8 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام 24 فروری2021ء سے یوکے برمنگھم ریجن ایسٹ برمنگھم میں تین دن پر مشتمل کورس
بنام”اسلامک ہیروز“ کا سلسلہ جاری ہے جس میں مقامی اسلامی بہنیں شرکت کررہی
ہیں۔
کورس میں حضرت سیدنا علی المرتضیٰ ، حضرت عمر
فاروق اعظم رضی
اللہ عنھما کے دور مبارک کی نیز اسلام کے شیر کہلانے والے
نور الدین زنگی رحمۃ
اللہ علیہ کی شاندار فتوحات وغیرہ، نیز قیامت کی کچھ نشانیوں
کے بارے میں معلومات اور ا س کے علاوہ بھی کثیر معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔