دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام یوکے  لندن(London) ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

ذیلی حلقوں میں ہونے والی نیکی کی دعوت کی تعداد :27

اکثرعلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :101


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہرمونٹریال( Montreal) میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 14اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”آقاﷺ کے معجزات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو سنتوں پر عمل کرنے اوردعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کو اپنانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں کینیڈا کے شہرمونٹریال( Montreal) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”ایک زمانہ ایسا آئے گا“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے اورہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈاکے شہربرامپٹن( Brampton)کے ذیلی حلقے میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”والدین کے ساتھ حسنِ سلوک“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے اور ان کا ادب و احترام کرنےکی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈاکے شہرسرے( surrey) اور ریجینا( Regina)میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ماہانہ سنتوں بھرے اجتماعات کاانعقادکیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”فیضان حضرت عثمان رضی اللہ عنہکے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کونیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور اپنی زندگی خوب نیکیوں میں گزارنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کینیڈاکے شہرتھورن کلف( Thorncliffe) میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے "Unique son " کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے بچوں کودعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈاکے شہربرامپٹن( Brampton) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نیکیوں بھری زندگی گزارنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مجلس اور بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک سے عالمی مجلس و بین الاقوامی امور کی اراکین نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں تین دن پر مشتمل ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہونے والے سنتوں بھرےا جتماع کے بارے میں تفصیلاً نکات پڑھے گئے اور باہمی مشاورت سے نکات میں تبدیلیاں کی گئیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلہ دیش راجشاہی ریجن رنگپور زون میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم کا کونسلر جلیل رضوان (Oldbury Ward) نے دورہ کیا جہاں انہیں جامعۃ المدینہ، مسجد، مختلف دفاتر اور شعبہ جات سمیت فیضان مدینہ کی بلڈنگ کا وزٹ کروایا گیا۔

ذمہ داران کی جانب سے کونسلر جلیل رضوان کو دعوت اسلامی کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دیکھایا گیا۔ پریزنٹیشن میں نوجوانوں اور قیدیوں میں ہونے والے دینی کام، جرائم کو کم کرنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور مختلف پروجیکٹس شامل تھیں۔

کونسلر جلیل رضوان نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور رواں سال اپریل میں شروع ہونے والے معاشرتی منصوبوں خصوصاً صفائی ستھرائی اور Fly-tippingمہم کی بہت تعریف کی اور دعوت اسلامی کے ساتھ مستقل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر نگران برمنگھم یوکے ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری، ممبر شعبہ FGRFویسٹ مڈلینڈ یوکے وسیم عطاری اور ممبر شعبہ FGRFویسٹ مڈلینڈ یوکے عبد الوحیدعطاری موجود تھے۔


کونسلر محمد اخلاق (Ward End, Birmingham UK Ward) نے برطانیہ کے شہر آسٹن میں قائم دعوت اسلامی کے جامعۃ المدینہ گرلز کا دورہ کیا جہاں ذمہ داران نے انہیں عمارت کا وزٹ کروایا۔

ذمہ داران نے کونسلر محمد اخلاق کو جامعۃ المدینہ میں دی جانے والی تعلیم اور اسلامی بہنوں میں والے دینی کام کا تعارف پیش کیا۔

کونسلر محمد اخلاق نے دعوت اسلامی کے جملہ کاموں کو خوب سراہا اور جامعۃ المدینہ گرلزکے قیام پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام برمنگھم برطانیہ کے شہر آسٹن کے لائٹ ہاؤس میں Speeding Killsکے نام نوجوانوں کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تاکہ تیزی کے نتائج کے بارے میں شعور اجاگر کیا جاسکے۔

ورکشاپ میں لوگوں کی تیز رفتاری، اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار، تیز رفتاری سے ہونے والے سنگین زخمیوں کے واقعات،اہلِ خانہ کے لئے حادثے کے بعد کی زندگی، رفتار کی حد میں ڈرائیونگ کی اہمیت اور دیگر امور پر رہنمائی کی گئی۔بعد ازاں اس بات کی رہنمائی کی گئی کہ حد سے زیادہ چند MPH سنگین حادثے کا سبب کیسے بن سکتی ہے۔

کونسلر اخلاق (Ward End ward) نے بھی شرکت کی اور نوجوانوں کو تیزرفتاری کے نتائج سے آگاہ کیا۔