دعوت
اسلامی ہماری آنے والی نسل کو بااختیار بنانے اور ان کو نوجوانوں کے مابین ہونے
والے مسائل سے نمٹنے کے لئے مڈلینڈز برطانیہ میں یوتھ فورم کا آغاز کیا ہے۔
اس
سلسلے میں پہلا ایونٹ برمنگھم برطانیہ کے اسٹورن یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس میں یوتھ
فورم کے متعدد ممبران نے شرکت کی۔
ممبران
نے اسٹوڈنٹس کے درمیان county lines/drugsکے حوالے سےSpeech
کی اور اس مسئلے سے کیسے نمٹنا ہے اس حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔
دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم کا کونسلر محمد ادریس نے دورہ کیا
جہاں انہیں جامعۃ المدینہ، مسجد، مختلف دفاتر اور شعبہ جات سمیت فیضان مدینہ کی
بلڈنگ کا وزٹ کروایا گیا۔
ذمہ
داران کی جانب سے کونسلر محمد ادریس کو دعوت اسلامی کے بارے میں ایک پریزنٹیشن
دیکھایا گیا۔ پریزنٹیشن میں نوجوانوں اور قیدیوں میں ہونے والے دینی کام، جرائم کو
کم کرنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور مختلف پروجیکٹس شامل تھیں۔
کونسلر
محمد ادریس نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور رواں سال اپریل میں شروع ہونے
والے معاشرتی منصوبوں خصوصاً صفائی ستھرائی اور Fly-tippingمہم
کی بہت تعریف کی اور دعوت اسلامی کے ساتھ مستقل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
بنگلہ
دیش ریجن کی فینی زون بندرٹیلا ڈویژن میں
اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں بنگلہ دیش CTG
ریجن کی CTG
فینی زون بندرٹیلا ڈویژن میں اصلاحِ اعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو اور رسالہ نیک
اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے نیک اعمال کرنے اور روزانہ اپنے اعمال
کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی آخرت کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ کے
شہر پولوکوانے (Polokwane) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی اور گھر درس دینے ، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے ، ہفتہ وار
اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتےساؤتھ افریقہ
کے مختلف شہروں(ویلکم،
جوہانسبرگ ، پیٹرماریٹزبرگ) میں
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”قربانی کرنا سنت ابراہیمی
ہے“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں پابندی سے شرکت کرنے اور نیک کاموں میں حصہ
لینے کا ذہن دیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ کے
شہر ویلکم(Welkom) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی اور گھر درس دینے ، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے ، ہفتہ وار
اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ کے
شہر پیٹرماریٹزبرگ(Pietermaritzburg) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی اور گھر درس دینے ، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے ، ہفتہ وار
اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ
افریقہ کے شہر ویلکم(Welkom) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو گھرگھر
میں درس دینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔
ساؤتھ
افریقہ کے شہر پیٹرماریٹزبرگ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ
افریقہ کے شہر پیٹرماریٹزبرگ(Pietermaritzburg) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے”رشتے داروں کے ساتھ
حسن سلوک “کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اپنے اندر حسنِ اخلاق پیدا کرنے کی ترغیب دلائی
نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے
کا ذہن دیا۔
ساؤتھ افریقہ میں شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا۔
شعبہ
اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے
حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری
لانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں ماہ ذوالحجۃ الحرام کے بارے میں بہت پیارا اور
معلوماتی کورس بنام ”ایثار کے رنگ بڑے عید کے سنگ “کا انعقاد کیا
گیا جن میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس
ذوالحجۃ الحرام کے فضائل عبادات اور قربانی کے بارے میں بہت
کچھ سیکھنے سکھانے کا سلسلہ ہوا اور کورس
میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر
تربیت کی گئی۔
شعبہ
بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام شعبہ بین الاقوامی امور کی رکن شب و روزذمہ دار اسلامی بہن نے بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیا
جس میں یوکے، ہند،یورپین یونین،ساؤتھ افریقہ اورکوریا کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں ماہنامہ فیضان مدینہ سے کچھ مدنی پھول سنائے گئے۔ تمام کار کردگیوں کا فالو اپ کرتے ہوئے تربیت کی گئی نیز شب وروز کی اہمیت بتاتے ہوئے اس کے نکات فراہم
کئےگئے ۔اچھی کار کردگی پر حوصلہ افزائی کی گئی اوردعوت اسلامی کی ویب سائٹ شب
وروز کو عام کرنے اوراس کا لنک تمام ذمہ داراسلامی بہنوں تک پہچانے کا ذہن دیاگیا۔
Dawateislami