دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈاکے مختلف شہروں(&Thorncliffe Brampton) میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کاانعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے” کرامات اعلیٰ حضرت “ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اعلیٰ حضرت کے مسلک پر استقامت پانے اور اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ(Holland) کے شہر زوترمیر (Zoetermeer) میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”قبر میں کام آنے والے اعمال“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ قرآن پاک سیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک ہالینڈ( Holland )میں بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں روٹرڈیم (Rotterdam) ، دین ہاگ(Den Haag )اورایمسٹرڈیم(Amsterdam)کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام ہالینڈ( Holland) کے شہر دین ہاگ (Den Haag )میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ کفن دفن پر مقرر کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت ،کفن کاٹنے اور کفن پہنانے کاطریقہ سکھایا۔آخر میں اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھناسیکھنے اور نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بیلجیم (Belgium) میں بذریعہ انٹرنیٹ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp)اور برسلز( Brussel) کی 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے” نیک اعمال “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز اپنے شب و روز نیک اعمال کے مطابق گزارنے اور روزانہ اپنےاعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا۔ آخر میں ام عطار کے لئے ایصال ثواب کا سلسلہ ہوا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بیلجیم(Belgium) کے شہر انٹورپ (Antwerp) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے”اچھی اور بری لالچ“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی  مجلس بین الاقوامی امور کے زیر اہتمام بیرون ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں اجمیر ،ممبئی،دہلی ریجن سمیت ساؤتھ افریقہ ،یوکے ،یوگنڈا،تنزانیہ اورکوریا کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کتاب اصلاح کے مدنی پھول سے چند مدنی پھول سنائیے ، ماہنامہ خواتین کی ویب ایڈیشن میں شائع کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جبکہ اچھی کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کی ترقی کے لئے وقتاً فوقتاًمدنی مشوروں کا  انعقاد ہوتا رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں بذریعہ زوم لنک ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک سے ارکین عالمی مجلس اور مجلس بین الاقومی امورکی اراکین نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں جامعۃالمدینہ میں تدریس کی خواہشمند اسلامی بہنوں کو تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے تصدیق کروانے کے پوائنٹس طے کئے گئے۔گراف کے ذریعے اگست2021ء تا ستمبر 2021ءکی کارکردگیوں کا فالواپ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ اللہ کرم سے کئی شعبہ جات میں ترقی ہوئی ہے۔جامعۃالمدینہ گرلز اور روحانی علاج کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی اپنے شعبے میں درپیش مسائل پیش کئے جن کا باہمی مشاورت سے حل نکالا گیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ انٹرنیٹ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 5اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مستعمل پانی کے احکامات بیان کئے نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لے کر خدمت خلق کرنے کی ترغیب دلائی۔


       دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں نیکی کی دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں 4اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی بہن نے پہلے اجتماعی طور پر نیکی کی دعوت کا جدول مکمل کیا پھر انفرادی طور پر دیگر اسلامی بہنوں کوکال کر کے نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  ساؤتھ افریقہ میں کورس بنام”تربیتِ اولاد“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو اولاد کی تربیت کے حوالےسے مدنی پھول دیئے نیز بچوں کو دینی تعلیم دینے کے بارے میں مختلف نکات سے آگاہ کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ساؤتھ افریقہ کے علاقے کیپ ٹاؤن میں محافل نعت کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبا 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوِں بھرے بیانات کئے اور محافل نعت میں شریک اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے امیر اہل سنت کی جانب سے عطاکردہ ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے کے ساتھ ساتھ آٹھ دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا ۔