دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بیلجیم (Belgium) کے مختلف شہروں میں بذریعہ
انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی
بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اوردعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے ون ڈے سیشن (one day session) میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
یورپین
یونین ریجن کے ملک بیلجیئم میں بذ ریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کے
ملک بیلجیئم(
Belgium )میں بذ
ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ماہ ربیع الاول کے نکات سمجھاتے ہوئے اس ماہ کے
دینی کاموں کے اہداف دئیے نیز نیک اعمال
رسالے پر عمل کرنے، ہفتہ وار رسالے کا
مطالعہ کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
شیخ
طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ
نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو
گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا
آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں ستمبر 2021ء کے پہلے پیر شریف کو بیلجیم( Belgium) اور جرمنی(Germany ) کے
مختلف شہروں میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جن میں 11 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش
شہزادہ کا مطالعہ کیا اور13 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی
سعادت حاصل کی اور4 اسلامی بہنوں نے ایّامِ
قفلِ مدینہ منائے۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام یورپین یونین کے ملک جرمنی(Germany ) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا
گیا جس میں ڈویژن اور ذیلی حلقے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ماہ ربیع الاول کے نکات سمجھاتے ہوئے دینی
کاموں کےا ہداف دئیے نیز کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی ۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ستمبر 2021ء کے دوسرے ہفتے سویڈن (Sweden ) میں بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ
مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈیژن
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور
ماہ ر بیع الاول کے نکات سمجھائے نیز اس ماہ میں خوب خوب مکتبۃ المدینہ کے کتب و
رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔
ناروے کے علاقے ستوانگر میں بذریعہ انٹرنیٹ اِصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں ناروے (Norway) کے علاقے ستوانگر (Stavanger) میں بذریعہ انٹرنیٹ اِصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے” خوفِ خدا“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ روزانہ پُر کرنے اور
ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو اپنی اپنی ذمہ
دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ڈنمارک (Denmark) کے شہر کوپن ہیگن( Copenhagen) میں اصلاح اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”فیضان مطالعہ“
کے موضوع پر بیان کرتےہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کومطالعہ کے فضائل
اور بزگان دین کے شوق مطالعہ کے واقعات بیان
کئے نیز نیک اعمال کے سالانہ مطالعہ میں شامل کتب کا تعارف کروایا اور ان کے پڑھنے
کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 19 ستمبر2021ء کو ڈنمارک( Denmark) کے شہر کوپن ہیگن( Copenhagen) میں ماہانہ دینی حلقےکا انعقاد
کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ”بےپردگی“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دینی حلقے میں
شریک اسلامی بہنوں کو بےپردگی سے بچتے ہوئے
شرعی پردہ کرنے کا ذہن دیا نیز تقسیم رسائل کرنے کے فوائد بتاتے ہوئے زیادہ سے
زیادہ تقسیم رسائل کرنے کی ترغیب دلائی،مزید محفل نعت کے نکات سمجھائے گئے۔
ارکین
ِعالمی مجلس اور مجلس بین الاقومی امورکی اراکین اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے لئے وقتاً فوقتاًمدنی مشوروں کا انعقاد ہوتا رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں ملک
اور بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک
سے ارکین عالمی مجلس اور مجلس بین الاقومی امورکی اراکین نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے اپنے شعبہ جات اور دیگر دینی کاموں کی دسمبر
2020ء سے اگست 2021ء تک کی تمام کارکردگیاں اورتقابلی جائزہ لینے کا ہدف دیا ۔
آسٹریلیا سڈنی کابینہ میں بذ ریعہ انٹرنیٹ 11 دن پر
مشتمل” حسن کردار کورس“ کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ستمبر 2021ء میں آسٹریلیا سڈنی کابینہ میں بذ ریعہ انٹرنیٹ 11 دن پر
مشتمل” حسن کردار کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں كم و بیش 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس میں
سڈنی کابینہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے قرآن و حدیث کی روشنی میں ”حقوق
العباد اور باطنی امراض“ کے موضوع پر
بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں
کی مختلف امور پر تربیت کی۔ اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ یہ کورس
بہت اہم ہے اور اس کورس کے مواد کی ترتیب کو بہت پسند کیا گیااسلامی بہنوں نے حقوق
العباد کو بہتر انداز میں پورا کرنے کی
اور باطنی امراض سے بچنے کی کوشش کی نیتیں کیں۔
شیخ
طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے
جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ ستمبر 2021ء میں پیر
شریف کو یوکے کی ریجن لندن، مانچسٹر،
برمنگھم، اسکاٹ لینڈ، آئر لینڈ اور بریڈ فورڈ(London, Manchester ,
Birmingham, Scotland, Ireland, Bradford)میں یوم قفل ِ مدینہ منایا گیا
جن میں کم و بیش 267اسلامی بہنوں نے 1دن کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی اور 34اسلامی
بہنوں نے 3دن کا ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی جبکہ مزید 754 اسلامی بہنوں
نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔
نیکی
کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کے اگست 2021ء میں یوکے میں ہونے
والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں:
اس
ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:134
روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:865
ہفتہ
وار امیراہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کا مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار579
اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد: 301
ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار974
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 189
ان
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4ہزار 295
ہفتہ
وار علاقائی دورہ (شرکاء
مدنی دورہ کی تعداد ):400
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد: 16ہزار183
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:1ہزار552
Dawateislami