18 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ڈنمارک (Denmark) کے شہر کوپن ہیگن( Copenhagen) میں اصلاح اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”فیضان مطالعہ“
کے موضوع پر بیان کرتےہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کومطالعہ کے فضائل
اور بزگان دین کے شوق مطالعہ کے واقعات بیان
کئے نیز نیک اعمال کے سالانہ مطالعہ میں شامل کتب کا تعارف کروایا اور ان کے پڑھنے
کی ترغیب دلائی۔