عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا عربی اسپوکن ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مجلس مشاورت
نگران اسلامی بہن کا عربی اسپوکن ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مشورہ ہوا جس میں ساؤتھ افریقہ کی ریجن نگران اسلامی
بہن نے بھی شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کے بارے میں جائزہ لیا گیا اور ان کی
تربیت کی گئی نیز ساؤتھ افریقہ میں عربیوں میں اجتماع شروع کیا جائے اور ضرورتاً
عربی لینگویج بھی سکھائی جائے اس حوالے سے
مشاورت کی گئی۔
Under the
supervision of Dawat-e-Islami, the Religious Halqah was conducted through
internet in the Sydney kabina of Australia Region on 21 October 2021.
Approximately, *30* Islamic sisters had the privilege of attending this
spiritual Halaqah. Sydney kabina nigran islamic sister, kabina zimadar Islamic
sisters, division zimadar islamic sisters and new islamic sisters were among
from those attendees
(islamic sisters).
The Islamic
sisters were performed their responsibilities to the fullest in each assigned
shoba. Moreover, Islamic sisters had the privileged to listen about the Madani
pearls of the preacher and were taught about the rules of the traveler's prayer
in the Farz uloom Shoba.
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا اپنی آفس
کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مجلس مشاورت
نگران اسلامی بہن کا اپنی آفس کی ذمہ دار اسلامی
بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں اوور سیز میں ہونے والے دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا
گیا اور پچھلے مشورے میں بین الاقوامی
امور کے معاون نگران رکن شوریٰ نے جو اہداف دیئے تھے اس کا جائزہ لیا گیا تاکہ اب ہونے والے مدنی مشورے میں اس کا رپلائی دیا جا سکے ۔
دعوت
اسلامى کے زير اہتمام آسٹریلیا کی سڈنی کابینہ میں بذریعہ انٹرنیٹ دینی حلقے کا
انعقاد کیا گیاجس میں كم وبيش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مسافر کی نماز کے احکام کے متعلق نکات فراہم
کئے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم
کئے۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ڈنمارک
کے شہر کوپن ہیگن(Copenhagen) میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا
جس میں تقریباً 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈنمارک
کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور محفل میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں
کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی
کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ڈنمارک (Denmark) میں بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ دینی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 14اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف بیان کرتے ہوئے 7 نومبر2021ء
کو ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے بھرپور کوشش
کرنے کی ترغیب دلائی نیز فقہ میں وضو کے مستحبات سکھائے اور شجرہ شریف سے ایک دعا یادکروائی
گئی۔ آخر میں اجتماعی دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔
دعوت
اسلامی کے زیراہتمام اکتوبر2021ءکے تیسرے ہفتےڈنمارک کےشہرکوپن ہیگن(Copenhagen) میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا
گیا جس میں تقریبا ً42 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے” قراٰن اور نعت رسول“ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں
میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں تقسیم
رسائل کا سلسلہ بھی ہوا۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام اکتوبر 2021ء کے تیسرے
ہفتے کو ڈنمارک( Denmark) کے شہر نیروبرو( Nørrebro) میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا
گیا جس میں کم
و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے” شان مصطفیٰ ﷺ“ کے
موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپین (Spain) کی ڈویژن ترتوسا (Tartosa) کے علاقے کاسپے میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے”شانِ مصطفیﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ
دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں عملی طور
پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں جرمنی(Germany) کے شہر اوفن باخ( Offenbach) میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا
جس میں تقریباً 70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے”شانِ مصطفیﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ
نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ
دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں عملی طور
پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
یورپین
یونین ریجن کے ملک جرمنی میں عید میلاد النبی ﷺ
کےسلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد
دعوت
اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین
ریجن کے ملک جرمنی(Germany) میں بذریعہ انٹرنیٹ عید میلاد
النبی ﷺ کےسلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں فرانکفرٹ(Frankfurt)، کوبلنز(Koblenz)، ڈیٹزن باخ (Dietzenbach) اور اوفن باخ (Ofanbach) کی تقریباً25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے ” خصائل اورشمائل مصطفیٰ“ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو حضور ﷺ کے حالات زندگی، سیرت، معجزات،
شمائل اور خصائص کے بارے میں بیان کیانیزاسلامی
بہنوں کو سنت رسول پرعمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ( اسلامی بہنیں) کے زیراہتمام
گزشتہ دنوں بیلجیم کے شہروں(
BrusselsاورAntwerpen )میں بذریعہ
انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی
بہنوں کو بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وارسنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
Dawateislami