دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ رقم جمع کروانے پر مدنی پھول دیئے نیز محفل نعت اور سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا   جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ رقم جمع کروانے پر مدنی پھول دئیے نیز محفل نعت اور سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاوں سے بھی نوازتے ہیں ۔پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے رسالہ ”98سنتیں اور آداب“پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ میں کم وبیش 2ہزار 944 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”98 سنتیں اور آداب “ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور محفلِ نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 

 


ملک پاکستان کے بعد اب یوکے میں بھی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دستار فضیلت اجتماع ہونے جارہا ہے۔ یہ اجتماع 30 اکتوبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم بریڈ فورڈ میں منعقد ہوگا جس میں دوپہر 2 بجے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اجتماع بعد درسِ نظامی (عالم کورس)مکمل کرنے والے Qualified Scholarsکی دستار بندی کی جائیگی۔

یوکے کے تمام عاشقان رسول سے اس عظیم الشان اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ سال 2021ء میں یوکےمیں 32 طلبہ کرام نے عالم کورس مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کو ڈنمارک کے علاقے کوپن ہیگن( Copenhagen) میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈنمارک کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں اٹلی، ڈنمارک، سویڈن، بیلجیم، آسٹریا ، اسپین ، ناروے اور ہالینڈ کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نکات برائے ٹیلی تھون سمجھاتے ہوئے اس کے لئے بھرپور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز(اسلامی بہنیں) کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں ڈنمارک ، سویڈن، بیلجیم، اسپین، ناروے ، جرمنی اور آسٹریاکی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ شب و روز پر مقرر ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنو کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شب و روز کے دینی کام مضبوط کرنے نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی مطالعہ کارکردگی کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اکتوبر 2021ء کے دوسرے  ہفتے ہالینڈ کے شہر دین ہاگ ( Den Haag )میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم وبیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن پر مقرر کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”درود و سلام کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےاجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں درود شریف پڑھنے اور اس کے فضائل کے بارے میں نکات پیش کئے۔


ماہِ ستمبر   2021 میں یورپین یونین ریجن میں ہونے والے آٹھ دینی کاموں کی مختصر کارکردگی :

یورپین یونین ریجن کے ممالک:

اٹلی، اسپین، فرانس، بیلجیم، ہالینڈ، آسٹریا، ناروے، سویڈن جرمنی، پرتگال اور ڈنمارک

اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سےستمبر 2021 میں 29نئی اسلامی بہنیں دینی ماحول سے منسلک ہوئیں۔

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:441

مدنی مذاکرہ دیکھنے /سننے والی اسلامی بہنو کی تعداد: 385

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:86

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :1ہزار588

علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:190

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد ( اوسطاً):2ہزار639

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد: 185

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:903

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:494