پچھلے
چند دنوں سے بنت عبد الرشید بیمار ہیں۔
امیر
اہلِ سنت نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان سے عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے
لئے دعائیں کیں۔ آپ نے انہیں صبر و ہمت سے کام لینے کی ترغیب دلائی ۔بیماری پر صبر
کرنے کے فضائل پر مدنی پھول بیان فرمایا۔
پیغام
عطار
مصیبت
آنے کی ایک وجہ
بخاری
شریف حدیث نمبر 5645میں ہے” پیارے پیارے آقا مکی مدنی مصطفی صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم
نے فرمایا اللہ پاک جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے مصیبت میں ڈال دیا
جاتا ہے“
دعائے
عطار
یا رب
المصطفی جل
جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنت عبد الرشید کو شِفائے کاملہ عاجلہ نافعہ عطا فرما۔ یا اللہ
پاک انہیں صحتوں راحتوں عافیتوں عبادتوں نیکوں اور سنتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔
یا اللہ پاک یہ بیماری یہ دُکھ یہ پریشانی
ان کے لئے ترقی درجات کا باعث گناہوں کا کفارہ جنت الفردوس میں بے حساب داخلے اور
جنت الفردوس میں تیرے پیارے پیارے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پڑوس پانے کا ذریعہ بن جائے۔ یا اللہ انہیں در
در کی ٹھوکروں، اسپتالوں کے پھیروں، ڈاکٹروں کے دھکوں اور دواؤں کے خرچوں سے نجات
عطا فرما۔مولائے کریم انہیں صبر عطا فرما اور صبر پر ڈھیروں ڈھیر اجر عطا فرما۔اٰمین
بجاہ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
لَا باسَ طَھُور ان شا اللہ- لَا باسَ طَھُور ان شا اللہ- لَا باسَ طَھُور
ان شا اللہ
آپ نے
مزید مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا کہ مکتبہ المدینہ کے رسالہ چالیس روحانی علاج پر ہے اول آخر گیارہ بار درود ابراہیم اور درمیان میں
سورہ مریم پڑھ کر پانی پر دم کیجئے ضرورتاً دوسرا پانی ملاتے رہیے مریض وہی پانی
سارا دن پیئے۔ یہ عمل چالیس دن تک بلا ناغہ کرتے رہیے، ان شا اللہ الکریم شفا حاصل ہوگی دوسرا کوئی پڑھ
کربھی دم کرکے مریض کو پلاسکتا ہے۔
گھر
کے تمام افراد کی خدمتوں میں عرض ہے کہ نمازوں کی پابندی کرتے رہیں گناہوں سے پاک
سنتوں بھری زندگی گزار یں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہیں خاندان
کے تمام اسلامی بھائی اپنے چہرے پر تھوڑ ی
کے نیچے ایک مٹھی داڑھی سجائیں داڑھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم
میں لے جانے والا کام ہے۔ معاذ اللہ اب تک جس نے داڑھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی ہے اس پر واجب ہے فورا
توبہ کریں ۔ اور پکا عہد کریں کہ نہ اب داڑھی کٹے اور نہ ایک مٹھی سے گھٹے۔
مردوں
کے لیے زلفیں رکھنا سنت ہے اللہ کریم کے
پیارے پیار ے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے
مبارک کان تک کبھی پورے مبار ک کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف بڑھائے۔ زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہو۔
یاد
رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں کے نیچے پہنچ جائے حرام اور
گناہ ہے جب کہ عورت کے لئے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام اور گناہ ہے
اس مسئلے کی مزید تفصیل کے لیے ”فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600“کا مطالعہ فرمائیں۔
ہر
جمعرات کو سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں، رات گزاریں، وہیں سوئیں
تہجد کی سعادت حاصل کریں رقت انگیز دعائیں
تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔ سنتیں سیکھنے
سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی
قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کرے گھر کی تمام اسلامی بہنیں بدھ کے روز دوپہر میں دعوت اسلامی کے اجتماع میں شریک ہوں گھر کے
تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبۃ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر
ماہ پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو
جمع کروائیں ان شاء اللہ الکریم تقویٰ کا
انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے چھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی
رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اس ہفتہ کا رسالہ ہے ”بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ اس کے صرف 17 صفحات ہیں ضرور پڑھیں چاہیں تو آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں۔
دعوت
اسلامی کے اکلوتے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی بکنگ نہ کروائی تو کروالیں اور
عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ
ہاتھ آئے گا۔ اِن
شااللہ الکریم
مزید
کم از کم ایک فرد کو 12ماہ کے لیے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے
تیار کیجئے اور ثواب کا حقداد بنیں۔ ہوسکے تو 2500 یا اس سے زائد کے رسائل مکتبہ المدینہ سے خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔