بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں 12مدنی کام کورس کا انعقاد کیا گیا۔ رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے بذریعۂ ویڈیو اسلامی بھائیوں کو 12 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اپنے شہروں میں ہونیوالے ہفتہ وار اجتماع میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کا ذہن دیا  جس پر اسلامی بھائیوں نے نیت کی کہ وہ نیکی کی دعوت کو عام کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔