23مئی 2023ء کو ملتان ڈویژن کے نگران  محمد سادات عطاری کے والد محترم کا قضائے الٰہی سے انتقال ہوا مرحوم کی نماز جنازہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سینٹرل پارک گراؤنڈ چشتیاں میں ادا کی گئی۔

نماز ِجنازہ کی امامت مرحوم کے صاحبزادے عرفات عطاری مدنی نے کروائی۔ اس موقع پر شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے نگران مجلس غلام الیاس عطاری ،نگران مجلس شعبہ کفن دفن صابر عطاری، صوبائی ذمہ داران، ڈویژن ذمہ داران بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل نگران اور ڈویژن نگران بہاولپور ڈاکٹر حافظ عبدُالروف عطاری نے بھی شرکت کی اور انھوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔اس کے ساتھ ساتھ سیاسی اورسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔(رپورٹ: محمد سادات عطاری ڈویژن نگران ملتان ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)