23فروری2020ء بروز اتوار   نگران مجلس مدنی کورسز و اعتکاف محمد طارق عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ حضرت سید نابہاؤالدین گیلانی اور حضرت سیدنا محکم الدین گیلانی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہما کے مزار پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی و دعائیں کیں نیز مزار کے احاطے میں مدنی حلقہ بھی لگایا جس میں زائرین و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مدنی حلقے میں مزار پر حاضری کا طریقہ بیان کیا گیا۔(رپورٹ: محمد احمد سیالوی عطاری، رکن مجلس مدنی کورسزواعتکاف )