دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 مارچ 2021ء بروز جمعہ بعد نمازعشاء رات 9:30 بجے Pearl Banquetآدم جی نگر، دھوراجی کالونی کراچی میں ”زکٰوۃ سیمینار“منعقد ہونے جارہا ہے۔

سیمینار میں مفتی محمد شفیق عطاری مدنی صاحب زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو فرمائیں گے۔

زکوۃ سیمینار میں جن مسائل پر گفتگو ہونگی ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

٭زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ٭وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ٭مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ٭زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ٭نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ٭زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ٭کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟