اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام13 مئی2020ء بروز بدھ    واہ کینٹ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مدنی انعامات کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدنی انعامات کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہر کابینہ ذمہ دار کو عاملات مدنی انعامات بڑھانے اور تمام ذمہ داران کو خصوصاً مدنی مذاکرہ دیکھنے،سننے کا ذہن دیا۔