شعبہ  معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت 5جنوری 2024ء کو شالیمارٹاؤ ن طیبہ کالونی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نویدعطاری ، راوی ٹاؤن ذمہ دار تصورعطاری اور عزیزبھٹی ٹاؤن ذمہ دار بلال عطاری نے حاضری دی۔

صوبائی ذمہ دارعبدالماجدعطاری اورڈسٹرکٹ نگران حاجی محمدشہزادعطاری نےشعبے کا دینی کام کرنے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور تقرریاں کی نیز نیو شیڈول سمجھایا اور2024ء کےاہداف دیئے جس پر شرکا نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)