18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مجلسِ تقسیمِ رسائل کے مدنی کام
5 years ago
دعوتِ اسلامی کی مجلسِ تقسیمِ رسائل کے تحت بابُ المدینہ کراچی کے علاقے صدر کی موبائل مارکیٹ میں تقسیمِ رسائل کا سلسلہ ہوا۔جس میں نگرانِ مجلس تقسیم رسائل نے زون ذمّہ دار اور دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ دکان دکان جاکر رسائل ریکس کا تعارف پیش کیا اور تقسیمِ رسائل کی ترغیب دلائی۔
واضح رہےکہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ”مجلسِ تقسیمِ رسائل“بھی ہے جس کے تحت مارکیٹوں ، بازاروں ، بزرگان ِدین کے اعراس اور دیگر سنّتوں بھرے اجتماعات کے موقع پر بالخصوص مدنی رسائل کی تقسیم اور دکانوں پر رسائل ریکس رکھنے کا سلسلہ ہوتا ہے۔