21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاحِ اعمال
للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لاہور
ریجن قصور زون کی کابینہ تلونڈی میں مدنی
مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اصلاحِ اعمال زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو جدول کارکردگی میں بہتری لانے اور وقت پر کارکردگی دینے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے نیز ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار
کیا۔