شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران کی تاجر
شخصیت سے اُن کے گھر پر ملاقات
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ
برائے تاجران کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں ایک تاجر شخصیت سے اُن کے گھر پر ملاقات کی۔
اس دوران ملتان سٹی کے نگرانِ محمد راشد عطاری نے وہاں
موجود اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے رمضانُ المبارک کے آخری عشرے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اعتکاف
کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
بعدازاں
ذمہ داران نے شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کی
شائع کردہ کُتُب و رسائل ’’ترجمہ کنزالعرفان‘‘، ’’نماز کا طریقہ‘‘ اور
’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘ تحفے میں دیئے۔
اس موقع پر ملتان کے ڈویژن تاجران ذمہ دار طارق امتیاز عطاری، شاہ رکنِ
عالم ٹاؤن کے نگران حاجی عاصم عطاری، محمد اخلاق عطاری اور شاہ رکنِ عالم ٹاؤن
تاجران کے ذمہ دار محمد مدثر رضا عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)