18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ عشر کے تحت صوبائی، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ
داران کے لئے سنتوں بھرا اجتماع
Sat, 15 Jan , 2022
2 years ago
پچھلے دنوں شعبہ عشر دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں پاکستان بھر سے آئے ہوے صوبائی، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت
کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔اس کے
علاوہ رکنِ شوریٰ نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کو فرض علوم سیکھتے رہنے نیز 29 جنوری
2022ء کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اوردوسروں کو سفرکروانے کی ترغیب
دلائی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)