دعوتِ اسلامی کی مجلسِ تاجران کے تحت17جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک پاکپتن زون میں ایک شخصیت کے گھر مدنی حلقے کا اہتمام ہوا۔ مدنی حلقے میں غلہ منڈی کے تاجران و دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف”فیضانِ نماز“سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے حلقہ کو نمازوں کی پابندی کرنے، کتاب”فیضانِ نماز“کا مطالعہ کرنے اور اجتماعات میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔