سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس مردان حاجی فیاض
خان کی والدہ کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع
صوبۂ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان میں سینئر نائب صدر چیمبر آف
کامرس مردان حاجی فیاض خان کی والدہ کے ختم چہلم کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام ایصال ثواب اجتماع کاانعقاد کیا
گیا۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ شعبہ رابطہ برائے
تاجران محمد ندیم عطاری نے ’’ایصالِ ثواب‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے قیامت کے دن کام آنے والے اعمال ذکر کئے۔
نگرانِ شعبہ نے شرکا کو اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے
کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر مقامی علمائے کرام اور
شہر کے سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔(رپورٹ: عبدالرسول عطاری
آفس ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)